آپ یہاں ہیں: انتظامیہ کا نظام / اسیاسی نظام / اایگزیکٹو طاقت
کابینہ، جو حکومت کے ارکان پر مشتمل ہے بشمول وزیر اعظم اور تمام منسٹرز جن کا تقرر مملکت کے صدر نے وزیر اعظم کےی تجویز پر کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عموماً اس جماعت کا لیڈر ہوتا ہے جس کے پاس پارلیمنٹ کے ارکان کی حتمی اکثریت ہوتی ہے۔ اگر کسی بھی جماعت کے پاس پارلیمنٹ کی حتمی اکثریت نہیں ہے تو صدر نسبتاً زیادہ اکثریت رکھنے والی جماعت کے صدر کو جائزی لینے کا مختارنامہ دیتی ہے یعنی کہ اسے دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے امکان جائزہ لینے کے لیے مختارنامہ دیتی ہے جو کہ پارلیمنٹ کے اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکے۔ آئین کے تحت وزیر اعظم کو حکومت کے اتفاق کی حفاظت کرنی ہے اور اس کی سرگرمیوں کو ڈائریکٹ کرنا ہے۔ وہ یونان کے سیاسی نظام کا سب سے بااثر شخص ہوتا ہے اور مملکت کے صدر کو منسٹرز اور ڈپٹی منسٹرز کی تعیناتی اور برطرفی کی تجویز دیتا ہے۔
یونان کی پارلیمانی جمہوریت کی بنیاد پارلیمنٹ کے حکومت پر اعلانیہ اعتماد کے اصول پر ہے۔ پس صدر کو اس وزیر اعظم تعینات کرنا ہے جو پارلیمنٹ کے ارکان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکے (یعنی کہ 151 ووٹ) حکومت کسی بھی وقت پارلیمنٹ سے الٹے طور پر اعتماد کے ووٹ کی درخواست کر سکتی ہے ، پارلیمنٹ کے ارکان ملامت کے ووٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔ یہ دو طریقہ کار بہت کم عمل میں آتے ہیں۔