آپ یہاں ہیں: انتظامیہ کا نظام / یونان کا آئین
یونان کا آئین بنیادی قانون ہے جس پر شہری حقوق و فرائض ادارے اور یونانی ریاست کے بنیادی اصولوں پر یونان کی پوری قانون سازی اور ادارہ قائم ہے۔ آئین کے دوسرے حصے میں انفرادی اور معاشرتی حقوق آرٹیکل 5 مندرجہ ذیل واضح کیا گیا ہے:
1.ہر فرد کو اپنی شخصیت بنانے اور ملک کی معاشی، معاشرتی اور سیاسی زندگی میں شمولیت کی آزادی ہے اگر وہ دوسروں کے حقوق، آئین سے تجاوز نہ کرے۔
2.یونان کے تمام باشندوں کی جان، عزت اور آزادی محفوظ ہے خواہ وہ کسی قومیت، نسل، مسلک یا سیاسی وابستگی کے ہوں۔ استثنیٰ عالمی قانون کے مطابق دیا جائے گا۔ وہ اجنبی جنہیں اپنے دفاع میں کئے گئے اعمال کی بنیاد پر سزا دی گئی ہے جلا وطن نہیں کیے جائینگے۔
3.ذاتی آزادی واجب العمل ہے۔ کسی شخص کو گرفتار، قید، قانونی کاروائی یا پابند نہین کیا جائے گا قانونی طریقہ کار کے بغیر۔
4.کوئی بھی انفرادی انتظامی اقدامات جو آزادی سے منتقل ہونے اور رہائش کی آزادی اور ہر یونانی کے یونان میں رہنے یا نکلنے کے حق کو پابند کرے ممنوع ہونگے۔ ایسے اقدامات صرف مستوجب سزا عدالت کے حکم پر غیر معمولی ایمرجنسی اور غیر قانونی افعال سے روکنے کیلئے ہونگے۔
5.تمام اشخاص کو اپنی صحت اور نسلی پہچان کی حفاظت کا حق حاصل ہوگا۔ ہر شخص کے بائیو میڈیکل مداخلت سے حفاظت کے متعلق معاملات قانون واضح کرے گا