آپ یہاں ہیں: ثقافت – رواج - غذا / غذا سے متلق عادات
یو نانی معاشرے میں کھانا بہت سارے مواقع اور سرگرمیوں کے ساتھ آتا ہے۔ یونانی روایات چھٹیوں، شادی، بیپٹزم، جنازہ یا مخصوص معاشرتی موقعوں پر مخصوص کھانا تجویز کرتے ہیں۔ یونان کے کئی علاقوں میں خاص روائتی پکوان کے نسخے تیوہاری رسموں کا اہم حصہ ہیں۔ یونان کی خواتین اور مقامی کمیونٹیز کے تمام اراکین ان نسخوں کو نسل در نسل لے کر چلتے ہیں۔
مخصوص پکوان کرسمس، نئے سال اور ایسٹر کے موقع پر تیوہاری ٹیبل کی زینت بنتے ہیں۔ حالیہ سالوں میں خاص کر بڑے شہروں میں بیرونی کھانوں نے روائتی کھانوں کی جگہ لے لی ہے۔ آرتھوڈاکس عیسائی سال کے کافی دن روزے رکھتے ہیں۔ اسکا مطلب ہے کہ وقت کے خاص حصوں میں (اہم مذہبی چھٹیوں سے پہلے – کرسمس، ایسٹر اور 15 اگست) بعض کھانے جیسے گوشت، پنیر، انڈے یا تیل استعمال نہیں کیے جاتے۔ آرتھوڈاکس چرچ کی جانب سے تجویز کردہ روزے کھانے کی اچھی عادتوں اور صحت اور مقامی زرعی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دیتے ہیں۔ روائتی کھانوں کے بہت سارے نسخے ہمیں بتاتے ہیں کہ نشو نما سبزیوں کے پروٹین سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے اسی طرح جیسے جانوروں سے اگر پروٹین کے مختلف ذرائع استعمال کے جائیں جیسے پھلیاں، اناج، ڈبل روٹی، چاول وغیرہ
یونان میں کرسمس کا خاص کھانا سور ہے۔ یہ یونانی کرسمس ٹیبل پر ایک نمایاں جگہ رکھتا ہے کیونکہ گوشت ایک عیاشی کا آئٹم تھا جو خاص موقعوں پر استعمال کیا جاتا تھا۔ خاندان کے جانوروں کو خاص طور پر دودھ اور انڈوں کیلئے پالا جاتا تھا۔ کیور کیا گیا گوشت کھانا بھی زیادہ تر آبادی کے لیے نادر تھا۔ اس کے بجائے امیر لوگ اکثر دنبے، بکرے، مرغی، گھریلو پرندوں اور شکار کے گوشت کے مزے اڑاتے تھے۔
یونان کا کوئی بھی علاقہ اپنا نسخہ بناتا ہے جو نہ صرف اس علاقے (جزیرہ، پہاڑی علاقہ، شہری سینٹر) کی خصوصیت، دستیاب خام مواد کے بلکہ قوانین اور مذہبی ثقافت کے بھی مطابق ہو۔ مثال کے طور پر یوبیہ میں کرسمس کی ڈش کو "بیبز" کہا جاتا ہے۔ یہ ابلی ہوئی انتڑیاں جس میں جگر، تلی اور مصالحے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ تلی کا رنگ علامتی تھا، تو اگر وہ صاف ہو تو یہ اچھا شگون ہوتا ہے اور اگر وہ پیلی اور کھدی ہوئی ہو تو یہ بدشگونی کی علامت ہے۔ ایپیرس (زیگوروکوریہ) میں وہ "سپارگانا" (پین کیک) بناتے ہیں جو کرائسٹ کی کمسنی کی علامت ہے۔ ڈوڈیکانیز "گیاپراکیا" بناتے ہی، گوبھی، چاول اور قیمے سے۔ قیمہ کے گرد لپٹی ہوئی گوبھی کرائسٹ کے لپٹے ہوئے کپڑوں کی علامت ہے۔ تھریس مین 9 مختلف کھانے ٹیبل پر پیش کیے جاتے تھے، سب کچے اور روزے کیلئے موزون۔ یہاں علامت پورے سال رزق کی فراوانی کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص یونانی کرسمس کی روایت تمام مذاہب میں کرسمس کیک ہے جسے مختلف طریقے سے سجایا جاتا ہے جو مقدس طاقت کی علامت ہے۔ کرسٹوپسومو ایک ڈبل روٹی ہے جس پر کراس بنا ہوتا ہے اسے کرسمس ٹیبل پر رول کیا جاتا ہے۔ اسے ہمیشہ بہترین چیزوں سے بنایا جاتا ہے (بہترین آٹا، خشک میوہ، تل، مصالحے)۔ اگر یہ الٹی طرف رکے تو سال برا گزرے گا اور سیدھی طرف رکے تو اچھا
یونانی کرسمس ٹیبل پر میٹھی ڈشز بھی موجود ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے عام ہیں پین کیکس، شہد اور شراب کے ساتھ، جہاں شہد باقی سال کے لیے چیزوں کی فراوانی کی علامت ہے اور شراب خاندان کے بڑھنے اور پھیلنے کی۔ آخرش، انار اور سیب جیسے پھل ہمیشہ ٹیبل پر موجود ہوتے ہیں تاکہ خاندان کو صحت کا "روبی" رنگ ملتا رہے۔ دوسرے میٹھوں مین "کورمپیڈز" (چینی سے سجے بسکٹ)، "ڈپلز" (شہد کے ساتھ)، "میلومیکرونا" (شہد اور اخروٹ کے ساتھ، "تیگانوپسوما" (مقامی پنیر کے ساتھ)، زیروٹیگانا" اور اسپون سوئیٹس (پھل جیسے کھٹی چیری، انگور، چیری، کڑوا اورنج اور مٹھا جنہین چینی کے ساتھ پکایا جاتا ہے)۔
نئے سال کیلئے بنائے جانے والی کیک میں ایک "سونے کا سکہ" ہوتا ہے جو روایت کے مطابق جسے ملے اس کیلئے سال بھر اچھی قسمت کا پیغام ہوتا ہے۔ ایپیفینی پر کرائسٹ کا بیپٹزم منایا جاتا ہے اور پانی کو پاک کرنے کیلئے اس میں کراس پھینکا جاتا ہے۔ بہت سارے لوگ کراس کو پکڑنے کیلئے پانی میں چھلانگ لگاتے ہیں جو نہ صرف اچھی قسمت لے کر آتا ہے بلکہ تکلیف اور شیطان سے حفاظت کرتا ہے
ان دنوں کرسمس اور نئے سال پر گھروں کو مختلف رنگ برنگی اور تیوہاری چیزوں سے سجایا جاتا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ نمایاں کرسم کا درخت ہوتا ہے حالانکہ یہ روایت یونان میں شمالی ممالک سے آئی ہے۔ یونانی روایتی طور پر گھروں کو ایک کرسمس کشتی سے سجاتے تھے جو ان کی زندگی میں سمندر کی اہمیت کی ترجمانی کرتی ہے۔
یونان خصوصی طور پر ایک زرعی ملک تھا اور زراعت سے منسلہ سرگرمیاں یونان کے رسم و رواج میں ظاہر ہیں۔ سردیوں کو دوران وہ آگ جلاتے ہیں جن سے ان کی فصل کی امید جڑی ہے اور یہی اس کا بنیادی اشارتی نکتہ ہے۔
یونان کے کسی بھی علاقے میں ایسٹر کا ایک روائتی کردار اور منفرد احساس ہے۔ اس کی اپنی اقدار، ذاتی چھاپ اور قسم ہے جو صدیوں پرانی راویات کی جڑوں میں موجود ہیں۔ یونان میں ماڈرن طریقے سے ایسٹر منانے کی لوک روایات میں "ماگیرٹسا" کے ساتھ ڈنر (جانور کے چھچھڑے اور سبزیوں کا سوپ) اہم ڈش ہے جو ریسریکشن کی رات کو کلیسا میں ریسریکشن عبادات کے بعد کھائی جاتی ہے، لال انڈوں کا چٹخنا (لال رنگ کیے گئے انڈے جو کرائسٹ کے خون کی نشاندہی کرتے ہیں)، ریسریکشن کے وقت "محبت کا بوسہ" اور ایسٹر سنڈے کو دنبے کا بھوننا۔ مخصوص اجزا اور خوشبو کے ساتھ میٹھے بسکٹ اور "سوریکیہ" (ایک قسم کی میٹھی ڈبل روٹی جس میں میسٹک اور میکلیپی کا فلیور ڈالا جاتا ہے)۔
میسٹک ایک خوشبودار قدرتی وند ہے جو میسٹک کے درخت سے نکلتی ہے جو صرف کیوس (مشرقی ایگین کا جزیرہ) میں اگتا ہے۔ شروع سے ہی میسٹک کے بہت سارے استعمال رہے ہیں: یہ کھانوں اور کیکس کو خوشبو دیا ہے، فرنیچر، موسیقی کے آلات، دوائیاں اور فارماسوٹیکل چیزیں بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔