خدمات، ادارے، مشورا

صحت، مزدور، تعلیم

ہجرت کی پالیسی

ثقافت – رواج

جغرافیہ ڈیموگرافک معلومات

انتظامیہ کا نظام

آپ یہاں ہیں:  ہجرت کی پالیسی / رہائشی پرمٹ سے متعلق بنیادی معلومات

میں نے ابھی ابھی پہنچے! میں کیا کروں؟

Ιθαγένεια-Πολιτογράφηση

رہائشی پرمٹ کیا ہے؟

رہائشی پرمٹ کی اصطلاح مجاز یونانی سرکار کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی قسم کی سرٹیفیکیشن کو کہتے ہیں۔ یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کے پاس کس قسم کا رہائشی پرمٹ ہے- ہر بار یہ کیا فراہم کرتا ہے- اسے یونان میں رہنے کی قانونی طور پر اجازت ہے۔
(4251/2014 قانون کے انڈینٹ 16، پیراگراف 1 آرٹیکل 1 کے مطابق)

رہائشی اجازت نامے کی اقسام کون سی ہیں؟

رہائشی پرمٹس کی اقسام اور ذیلی اقسام مندرجہ ذیل ہیں (قانون 4251/2014 کے پیرافراف 2، آرٹیکل 7 کے مطابق)

الف) کام کرنے کیلئے رہائشی پرمٹ

    الف1۔ ملازمت رشتے داری پر منحصر ملازمین- سروسز کی فراہمی – کام کی فراہمی
    الف2۔ خاص مقصد ملازمین
    الف3۔ سرمایہ کاری سرگرمی
    الف4) اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمت – "EU بلو کارڈ"

ب) عارضی رہائش
    ب1۔ موسمی کام
    ب2۔ مچھیرا
    ب3۔ فن کارون کا طائفہ
    ب4۔ یورپین یونین یا یورپین اکنامک ایریہ میں سروسز کی فراہمی کیلئے بنائی گئی کمپنی سے منتقل کئے گئے تیسرے ملک کی شہری۔
    ب5۔ سروسز کی فراہمی کیلئے تیسرے ملک میں قائم کردہ کمپنی سے منتقل کیے گئے تیسرے ملک کی شہری۔
    ب6۔ سیاحت کے منظم گروپس کے لیڈرز
    ب7۔ انٹرن شپ پروگرامز میں حصہ لینے والے تیسرے ملک کے یونیورسٹی طالب علم

پ) فلاحی کام کرنے والوں، غیر معمولی اور دیگر کیلئے رہائشی پرمٹ
    پ1۔ فلاحی وجوہات
    پ2۔ غیر معمولی وجوہات
    پ3۔ عوامی مفاد
    پ4۔ دیگر وجوہات

تعلیم، رضاکارانہ کام، تحقیق اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے رہائشی پرمٹ
    ج1۔ تعلیم
    ج2۔ رضاکارانہ کام
    ج3۔ تحقیق
    ج4۔ ووکیشنل ٹریننگ

د) انسانی تجارت اور مہاجرین اسمگلنگ کے شکار لوگوں کیلئے رہائشی پرمٹ

د1۔ خاندانی اتحاد نو کیلئے رہائشی پرمٹ
    د2۔ تیسرے ملک شہری کے خاندان کے اراکین
    د3۔ یونانی شہری کا رشتے دار یا ملک بدر
    د4۔ تیسرے ملک کی شہری کے رشتے دار یا ملک بدر کیلئے آزاد رہائشی پرمٹ
    د5۔ یونانی شہری کے رشتے دار کیلئے ذاتی رہائش کا حق

ھ) طویل مدت رہائشی پرمٹ
    ھ1۔ طویل مدت رہائشی پرمٹ
    ھ2۔ سیکند جنریشن رہائشی پرمٹ
    ھ3۔ دس سالہ رہائشی پرمٹ

سوال: رہائشی پرمٹ کیلیے میں کہاں درخواست دے سکتا ہوں؟

رہایشی پرمٹ کی درخواستیں موزوں ایلینز اور ڈیسینٹرلائزڈ ایڈمنسٹریشن کے مائیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو دی جاتی ہیں درخواست گزار کی رہائش کی جگہ سے یا وزارت داخلہ کے موزوں ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن پالیسی کو۔ (قانون 4251/2014 ذیلی پیراگراف a، پیراگراف 2، آرٹیکل 8 کی موافقت سے)
یونان بھر میں ڈی سینٹرلائزڈ ایڈمنسٹریشن سے متعلق معلومات مندرجہ ذیل ویب سائٹس سے حاصل کی جا سکتی ہیں

  • www.ypes.gr
  • www.apdattikis.gov.gr

ذیل کے متعلق معلومات براؤز کریں: ڈی سینٹرلائزڈ ایڈمنسٹریشنز

ایٹیکا تیسرے ملک کی شہریوں کو رہائشی پرمٹ جاری اور تجدید کرنے اور بلدیاتز کیلیے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ذمہ داری ایٹیکا کی ڈی سینڑلائزڈ ایڈمنسٹریشن کے 4 ایلینز اور مائیگریشن ڈائریکٹوریٹ پر آتی ہے۔

    الف) ایتھنز شہر کے ایلینز اور مائیگریشن ڈائریکٹوریٹ، ایتھنز کی بلدیات کے رہائشیوں پر قانون نافظ کرنے کے ساتھ۔

      پتہ: 2 سیلامیناس اسٹریٹ اور پیٹرو رالی اسٹریٹ، ایتھنز، پوسٹل کوڈ : 11855
      کال سینٹر: 210.34.03.300
    ب) وسطی سیکٹر اور مغربی ایٹیکا کے ایلینز اور مائیگریشن ڈائریکٹوریٹ مندرجہ ذیل بلدیاتز کے رہائشیوں پر قانون نافظ کرنے کے ساتھ 1) وسطی سیکٹر: فلیڈیلفیاس-چالسیڈون،گالاٹسی،زوگرفو،کیسریانی،وائیروناس،لیوپولی، ڈفنی-میٹوس 2)مغربی سیکٹر: ایگیلیو، پیرسٹری،پیٹروپولی، چیداری،ایگیا وروارا،لیون، ایگیوئی انارگیروئی-کامیٹیرو اور 3)مغربی ایٹیکا: ایسپروپیرگوس، ایلفسینا (ایم۔ایلسفینا-ایم۔ماگولاس)، مندرا-آئیڈیلیا (ایم۔مندرا-ایم۔ویلیا-ایم۔اوئینوئی-ایم۔ایرتھرا)، میگارا (ایم۔میگارا – ایم۔نیو پیراموس)، فائلیس(ایم۔ آنو لیوسیہ- ایم فائلِس۔ایم۔زیفیری)

      پتہ: 2 سیلامیناس اسٹریٹ اور پیٹرو رالی اسٹریٹ، ایتھنز، پوسٹل کوڈ: 11855
      کال سینٹر: 210.34.03.300
    پ)شمالی اور مشرقی ایٹیکا کے ایلینز اور مائیگریشن ڈائریکٹوریٹ مندرجہ ذیل بلدیاتز کے رہائشیوں پر قانون نافظ کرنے کے ساتھ 1)شمالی سیکٹر: پینٹیلی، کیفیسیا-نیا ایرتھریہ، میٹامورفوسی، لائیکوورسی-پیفکی، ماروسی، فلوتھی-سائیکیو، پیپاگو-ہولارگوس، ہیراکلیون، نیا لونیا، وریلیسیا، ایگیا پیراسکیوی، چالندری اور 2) مشرقی ایٹیکا: اوروپوس، میراتھوناس، رافینا-پائیکرمی، ڈایونیسوس، اکارنیس، پالینی، پائیانیہ، اسپاٹا-آرٹیمیڈا،کوروپی،مارکوپولو میسوگایاس، لیوریو، سارونیکوس، واری-وولا-وولیاگمینی۔

      تہ: 19 پسارو اسٹریٹ، پالینی، پوسٹل کوڈ: 15351
      کال سینٹر: 210.66.04.90

    25/8/2014 سے رہائشی پرمٹس کی تجدید اور جاری کرنے کا تعین ٹیلیفون کی ذریعے مندرجہ ذیل لائنز پر کیا جائے گا: 2109056604, 2109156604 ، 9:00 سے 14:00 تک

        ج) جنوبی سیکٹر، پائیریئس اور جزائر کے ایلینز اور مائگریشن ڈائریکٹوریٹ مندرجہ ذیل بلدیاتز پر قانون نافظ کرنے کے ساتھ جنوبی سیکٹر: گلیفاڈا،ایلینیکو-آرگیروپولی،الیموس، نیا سمرنی، موشاٹو-ٹیوروس،کالیتھیہ، پالیو فالییرو، ایگیوس ڈیمتریوس اور 2) پائیریئس اور جزائر: پائیریئس، کیراٹسینی-ڈریپٹسونا، نکائیہ-رینٹی، کوریڈالوس، پیراما، سیلامینہ، ایگینہ-اگستری، ٹرائیزینہ-میتھانا، پوروس، ہائڈرا،اسپیٹسس۔

          پتہ: 5 ایگیو ڈائیونیسیو اسٹریٹ، پائیریئس، پوسٹل کوڈ: 18545
          210.41.41.600

      ➢ تجویز! پرمٹس سے متعلق کسی سوال کے لیے ہم آپ کو تجویز دیں گے کہ آپ مجاز اتھارٹیز سے پوچھیں اور اپنے دوستوں کی مماثل کیسز پر انحصار نہ کریں۔

اگر میں رہائشی پرمٹ کیلیے درخواست دوں تو کیا میں اپنی درخواست کا اسٹیٹس دیکھ سکتا ہوں؟

اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رسائی ہے تو ویب پتے: http://pf.emigrants.ypes.gr/pf کے ذریعے سسٹم میں داخل ہونے کیلئے اپنا خاندانی نام اور پاس پورٹ نمبر ٹائپ کریں اور اپنی درخواست کے اسٹیٹس کا ٹریک رکھیں۔ اس طرح آپ ایلینز اور مائیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے غیر ضروری چکر لگانے سے بچ جائیں گے جس میں رش، قطار اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رسائی نہیں ہے تو مذکورہ بالا مجاز اتھرٹیز سے پوچھیں۔

رہائشی پرمٹ کی میعاد کتنی ہوتی ہے؟

ابتدائی رہائشی پرمٹ کی میعاد 2 سال ہے اور رینیول کا دورانیہ 3 سال ہے۔


المزيد من الأسئلة

کیا میں کسی بھی قسم کے رہائشی پرمٹ کے ساتھ کام کر سکتا ہوں؟

یہ حالات پر منحصر ہے! کوئی بھی رہائشی پرمٹ بتاتا ہے کہ اس سے لیبر مارکیٹ پر رسائی کی اجازت ہے یا نہیں۔
(4251/2014 قانون کے پیراگراف 3، آرٹیکل 7 کے مطابق اور اس ہی کوڈ کے مخصوص معاہدے پر منحصر)

کیا میری جگہ کوئی اور میرے رہائشی پرمٹ کی ابتدائی درخواست جمع کروا سکتا ہے؟

جی! ابتدائی رہائشی پرمٹ جاری کرنے کیلئے درخواست جمع کروانا، اضافی حمایتی دستاویزات جمع کروانا اور رہائشی پرمٹ کی وصولی یا منفی فیصلہ یا آپ کی فائل سے دیگر دستاویزات آپ مجاز اتھارٹی میں جمع کروا سکتے ہین یا آپ کی نمائندگی کرنے والا کوئی وکیل یا فرسٹ ڈگری رشتے دار یعنی آپ کا شوہر/بیوی، آپ کے والدین اور آپ کی بالغ اولاد۔ (4251/2014 کے ذیلی پیراگراف b، پیراگراف 2، آرٹیک 8 کی مطابق)

4251/2014 قانون کے مطابق رہائشی پرمٹ درخواستوں کیلئے مروجہ ضروری دستاویزات ذیل میں بتائے گئے ہیں (ایٹیکا کی ڈی سینٹرلائزڈ ایڈمنسٹریشن کے سب سے زیادہ پیش آنے والے کیسز)

ڈیپینڈنٹ کام کیلیے رہائشی پرمٹ
دو سال کا دورانیہ
  • 2 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ اور آخری کورا صفحہ)
  • 300€ 2 سالوں کیلئے انتظامی فیس (آپ اسے سٹیزن سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
  • AMA Registration Certification یا ہیلتھ کارڈ ایک موثر پبلک باڈی کی طرف سے (آپ کے پاس ہر صورت اپنے AFM, AMKA اور AMA نمبر ہونے چاہیئیں)
  • ٹیکس کے تخمینے کا نوٹس
  • ٹیکسس نیٹ سے پرنٹ کی گئی رہائشی لیز
    • 3 سال کیلیے تجدید
    • 2 تصاویر
    • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ اور آخری کورا صفحہ)
    • 450€ 3 سال کیلیے انتظامی فیس (آپ اسے سٹیزن سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
    • اپنا AFM, AMKA, AMA اور ہیلتھ کارڈ کی کاپی استعمال کرتے ہوئے IKA کی ویب سائٹ (www.ika.gr) سے پرنٹ کی گئی بیمہ کی اہلیت۔
    • ٹیکس کے تخمینے کا نوٹس
تدس سالہ رہائشی پرمٹ
  • 2 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ اور آخری کورا صفحہ)
  • 900€ 10 سال کیلیے انتظامی فیس (آپ اسے سٹیزن سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
  • اپنا AFM, AMKA, AMA اور ہیلتھ کارڈ کی کاپی استعمال کرتے ہوئے IKA کی ویب سائٹ (www.ika.gr) سے پرنٹ کی گئی بیمہ کی اہلیت۔
  • ٹیکس تخمینے کا نوٹس
  • گزشتہ رہائشی پرمٹس کی کاپیاں جن میں آخری بارہ سال میں یونان میں دس سال قانونی رہائش کی تصدیق ہو
سیکنڈ جنریشن رہائشی پرمٹ
یونان میں پیدا ہونے والے بچے - 5 سال کیلئے
  • 2 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ اور آخری کورا صفحہ)
  • 300€ سیکنڈ جنریشن انتظامی فیس (آپ اسے سٹیزن سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
  • پبلک انشورنس باڈی کی طرف سے ہیلتھ کارڈ یا پرائیویٹ باڈی سے انشورنس کانٹریکٹ
  • برتھ سرٹیفیکیٹ
سیکنڈ جنریشن رہائشی پرمٹ
اسکول – 5 سال کیلیے
  • 2 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ اور آخری کورا صفحہ)
  • 300€ سیکنڈ جنریشن انتظامی فیس (آپ اسے سٹیزن سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
  • پبلک انشورنس باڈی کی طرف سے ہیلتھ کارڈ یا پرائیویٹ باڈی سے انشورنس کانٹریکٹ
  • سکول سرٹیفیکیٹ (ایلیمنٹری، ہائی اسکول) کامیاب حاضری کے کم از کم 6 سال
طویل مدت قیام – یورپین
5 سال کیلئے
  • 2 تصاویر
  • آخری 5 سالوں کے پاسپورٹس کی کاپی، تمام صفحات
  • 400€ طویل مدت قیام اتنظامی فیس (آپ اسے سٹیزنز سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
  • ٹیکسس نیٹ سے پرنٹ کیا گیا خریداری کا معاہدہ یا رہائشی لیز۔
  • ٹیکس کے تخمینے کا نوٹس 6,900€ صرف آخری نوٹس (کل محفوظ اراکین کیلیے ۤ+10%)
  • انشورنس باڈی کی جانب سے گزشتہ رہائشی پرمٹ سے مماثل ہیلتھ کارڈ یا نوٹس
    • + ذیل میں سے ایک دستاویز:
  • یونان میں 12 سالہ قانونی رہائش کی دستاویز یا
  • یونان میں حصول کا سرٹیفیکیٹ
  • یونان لینگیویج سینٹر یا جنرل سکٹیریٹ فار لائف لانگ لرننگ سے B1 یا اس سے اوپر کا لیول ، A2 لیول + ہسٹری یا
  • یونانی اسکول سے کم از کم لازمی تعلیم کا گریجوئیشن کا خطاب یا
  • دوسرے ممالک کے ہائی اسکول سے گریجوئیشن کا خطاب جو یونانی تعلیمی نظام سے تعلق رکھتا ہو یا
  • خاندان کی فرد کا دائمی رہائشی کارڈ
یونانی شہری کے شوہر/بیوی کیلئے رہائشی پرمٹ
5 سال کا دورانیہ
  • 4 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ)
  • پبلک انشورنس باڈی کی طرف سے ہیلتھ کارڈ یا پرائیویٹ باڈی کی طرف سے انشورنس کانٹریکٹ
  • یونانی شہری کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • شادی کے سرٹیفیکیٹ یا فیملی اسٹیٹس سرٹیفیکیٹ کی کاپی
  • یونان میں قانونی رہائش کی تصدیقی دستاویز
  • ٹیکسس نیٹ سے پرنٹ کی گئی رہائشی لیز
داتمی رہائش کی تجدید:
  • 4 تصاویر
  • آخری پرمٹ کی کاپی
  • آخری 5 سالوں کے پاسپورٹس کے تمام صفحات کی کاپی
  • موثر ہیلتھ کارڈ یا پرائیویٹ انشورنس کانٹریکٹ
  • یونانی شہری کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • حالیہ فیملی اسٹیٹس سرٹیفیکیٹ
یونانی شہری کے شوہر/بیوی کی اولاد کے لئے رہائشی پرمٹ (لیبر مارکیٹ تک رسائی فراہم نہیں کی گئی)
  • 4 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی + آخری پرمٹ
  • IKA کی ویب سائٹ (www.ika.gr) سے اپنا AFM, AMKA, AMA یا ایک پرائیویٹ انشورنس کانٹریکٹ استعمال کر کے پرنٹ کی گئی انشورنس کی اہلیت
  • یونانی شہری کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی
  • شادی کے سرٹیفیکیٹ کی کاپی
  • یونانی شہری کی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ یا فیملی اسٹیٹس سرٹیفکیٹ جو خاندانی رشتے داری کی تصدیق کرے
  • یونانی شہری یا شوہر/بیوی کی جانب سے مٹیریل ڈیپینڈنس کا ثبوت۔ پختہ اعلان کے اسے یونانی شہری یا شوہر/بیوی کی جانب سے معاشی مدد حاصل تھی ۤ+ یونانی شہری کے ٹیکس کے تخمینہ کا نوٹس
21 سال سے بڑے ڈیپینڈنٹ بالغان کیلیے رہائشی پرمٹ (لیبر مارکیٹ تک رسائی فراہم کی گئی ہے)
  • 4 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ اور آخری کورا صفحہ)
  • IKA کی ویب سائٹ (www.ika.gr) سے اپنا AFM, AMKA, AMA یا ایک پرائیویٹ انشورنس کانٹریکٹ استعمال کر کے پرنٹ کی گئی انشورنس کی اہلیت
  • ونانی شہری کے قومی شناختی کارد کی کاپی
  • شادی کے سرٹیکفیکیٹ کی کاپی
  • یونانی شہری کی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ یا فیملی اسٹیٹس سرٹیفیکیٹ جو خاندانی رشتے داری کی تصدیق کرتا ہو
  • یونانی کی طرف سے مٹیریل ڈیپینڈنس کا ثبوت
پرمٹ کی تجدید (دائمی رہائشی کارڈ)
  • 4 تصاویر
  • آخری 5 سالوں کے پاسپورٹس کے تمام صفحات کی کاپی
  • IKA کی ویب سائٹ (www.ika.gr) سے اپنا AFM, AMKA, AMA یا ایک پرائیویٹ انشورنس کانٹریکٹ استعمال کر کے پرنٹ کی گئی انشورنس کی اہلیت
  • یونانی شہری کے قومی شناختی کارد کی کاپی
  • یونانی شہری کا پختہ اعلان کہ خاندانی اسٹیٹس اپنی اصل شکل میں ہے۔
یورپی شہری کا شوہر/بیوی (دورانیہ 5 سال)
  • 4 تصاویر
  • پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی کاپی
  • موثر ہیلتھ کارڈ یا پرائیویٹ انشورنس کانٹریکٹ
  • موثر ہیلتھ کارڈ یا پرائیویٹ انشورنس کانٹریکٹ
  • ٹیکس کے تخمینہ کا آخری نوٹس
  • ٹیکسس نیٹ سے پرنٹ کی گئی رہائشی لیز
آزاد رہائشی پرمٹ (3 سال 18-21 اور 21-24)
  • 2 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ اور آخری کورا صفحہ)
  • IKA کی ویب سائٹ (www.ika.gr) سے اپنا AFM, AMKA, AMA اور ہیلتھ کارڈ کی ایک کاپی استعمال کر کے پرنٹ کی گئی انشورنس کی اہلیت
  • 450 € 3 سالوں کی لیے انتظامی فیس (آپ اسے سیٹزن سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
  • ٹیکس کے تخمینہ کا نوٹس
ذاتی رہائش کا پرمٹ
  • 2 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ اور آخری کورا صفحہ)
  • IKA کی ویب سائٹ (www.ika.gr) سے اپنا AFM, AMKA, AMA یا ایک پرائیویٹ انشورنس کانٹریکٹ استعمال کر کے پرنٹ کی گئی انشورنس کی اہلیت
  • ٹیکس کے تخمینہ کا نوٹس (موجودہ کافی ذرائع کیلیے)
  • طلاق کا فیصلہ ایسی شادی کا جو کم از کم 3 سال رہی اور اس میں سے ایک سال یونان میں رہی یا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ یا پھر کسٹڈی کیلئے تیسرے ملک کے شہری کے حق میں کورٹ کا فیصلہ
تعلیم-ووکیشنل ٹریننگ کیلئے رہائشی پرمٹ
  • 2 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی + ٹائپ D ویزہ (تعلیم)
  • 150€ ایک سال کیلیے انتظامی فیس (اگر پڑھائی کا دورانیہ ایک سال سے اوپر ہو تو اس کے حساب سے فیس منتخب کی جاتی ہے)
  • تعلیمی ادارے کا ہیلتھ کارڈ یا
  • تعلیمی ادارے کی طرف سے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ یا انرولمنٹ کیلئے منظوری کا سرٹیفیکیٹ
  • بینک اکاؤنٹ کی کاپی جو اس بات کا ثبوت ہو کہ دلچسپی رکھنے والے فریق کے پاس رہنے اور تعلیم کے لیئے کافی فنڈز موجود ہیں (4251 قانون کی بنیاد پر ہر مہینے 400€ درکار ہیں)
  • دلچسپی رکھنے والے فریق کے 18 سال کم عمر ہونے کی صورت میں والدین کی رضامندی درکار ہے
تجدید کیلیے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ساتھ امتحانات میں حاضری کا سرٹیفیکیٹ بھی درکار ہے
قانونی رہائش کیلیے خاص سرٹیفیکیٹ
أابتدائی معاملہ
  • 3 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی
  • منفی فیصلے کی کاپی
  • فیصلے کی کاپی یا ایک ایڈمنسٹریٹو کورٹ کا عارضی معطلی کا حکم
  • 150€ ایک سال کیلیے انتظامی فیس (آپ اسے سیٹزن سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
  • ٹیکسس نیٹ سے پرنٹ کی گئی رہائشی لیز
تجدید
  • 3 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی
  • منفی فیصلے کی کاپی
  • گزشتہ خاص سرٹیفیکیٹ کی کاپی
  • 150€ ایک سال کیلئے انتظامی فیس (آپ اسے سیٹزن سروس سینٹر (KEP) سے حاصل کرتے ہیں اور بینک میں جمع کرواتے ہیں)
  • ٹیکسس نیٹ سے پرنٹ کی گئی رہائشی لیز
کم سن شہری کے والدین کیلیے رہائشی پرمٹ
  • 3 تصاویر
  • پاسپورٹ کاپی (پہلا صفحہ + آخری کورا صفحہ)
  • موثر ہیلتھ کارڈ یا پرائیویٹ انشورنس کانٹریکٹ
  • فیملی اسٹیٹس سرٹیفیکیٹ جو والدین یا بہین/بھائی کے رشتے کی تصدیق کرتا ہو
  • ٹیکسس نیٹ سے پرنٹ کی گئی رہائشی لیز
پرائیویٹ انشورنس کوریج
A۔ تیسرے ملک کے شہری جو ملک میں قانونی طور پر داخل ہوتے یا رہتے ہیں 4251/2014 قانون کی کسی وجہ کی بنا پر اور رہائشی پرمٹ کے اجراء یا تجدید کیلئے درخواست دیتے ہیں، جس قسم کیلئے پرائیویٹ انشورنس کی فراہمی ممکنہ ہے، انہیں جمع کروانے کی تاریخ پر مندرجہ ذیل جمع کروانے کی ضرورت ہے:

    a) انشورنس کنٹریکٹ جو باہر ملک میں ختم ہوئے ہوں بشرط یہ کہ وہ واضح طور پر بیان کرتے ہوں کہ وہ دلچسپی رکھنے والے فریق کو اس کی یونان میں موجودگی تک کور کریں گے یا

    b) انشورنس کنٹریکٹ جو یونان میں ختم ہوئے ہوں۔

B۔ انشورنس کنٹریکٹ کی کوریج جس سے 4251/2014 قانون کا آرٹیکل 6 ind.(e) پورا ہوتا ہو:

  • کسی حادثے سے ہونے والی دائمی، مجموعی یا جزوی معذوری کی انشورنس۔ کورڈ فوائد کی رقم کم از کم 15,000 یوروس سالانہ ہونی چاہئے جس میں انشورڈ کی شمولیت زیادہ سے زیادہ 20٪ ہو۔

  • یماری یا حادثے کی وجہ سے طبی اخراجات۔ کورڈ فوائد کی رقم کم از کم 15,000 یوروز سالانہ ہونی چاہیئے جس میں انشورڈ کی شمولیت زیادہ سے زیادہ 20٪ ہو۔

  • ہسپتال کی لمبی نگہداشت۔ کورڈ فوائد کی رقم کم از کم 10,000 یوروز ہونی چاہئے۔

C۔ چھوٹ اور خاص اضافی معاہدوں کے کیسز کی صورت میں انشورنس کنٹریکٹ قبول نہیں کیے جائیں گے۔

D۔ انشورنس کنٹریکٹس کو ایک سال کا دورانیہ کور کرنا ضروری ہے۔ اگر رہائشی ٹائٹل کا دورانیہ کنٹریکٹ کے دورانیہ سے بڑھ جائے تو انہیں لازمی طور پر ہر سال پیش کرنا ہوگا۔

وزارت داخلہ کی مترجم سروس سے مجھے کیا حاصل ہو سکتا ہے؟

وزارت داخلہ کی مترجم سروسز

الهدف من هيئة الترجمة هي الترجمة الصحيحة لمستندات رسمية وخاصة. تترجم المستندات الرسمية الأجنبية في حالة احتوأها على ختم اتفاقية لاهاى (أبوستيل - APOSTILLE) اذا كانت هذه الوثائق من دولة تعاقدت على هذه الاتفاقية وفى الحالات الأخرى يجب الوجود عليها تأشيرة من القنصلية اليونانية في بلد الأصل أو قنصلية هذه الدولة فى اليونان والتصديق من ادارة التحقق على صحة المستندات KEPPA التابعة لوزارة الخارجية أو مكتب التحقق من صحة المستندات فى هيئة العلاقات العامة (Y.DI.S ) بثسالونيكي (المقر الرئيسي) (للتحقق من صحة توقيعات الموظفين المعتمدين فى البعثات الدبلوماسية والقنصلية الأجنبية في اليونان).

مترجم سروسز کا کام پبلک اور پرائیویٹ دستاویزات کا صحیح طور پر ترجمہ کرنا ہے۔ غیر ملکی پبلک دستاویزات صرف اس صورت میں ترجمہ کیے جاتے ہیں اگر ان پر Apostille اسٹیمپس ہون ان ممالک کیلئے جو ہیگ کنوینشن کے فریق ہوں۔ دیگر تمام کیسز میں دستاویزات ان کے اصل ممالک میں یونانی کونسلر کی جانب سے ویلیڈیٹ کیے جاتے ہیں یا ایسے ملک کی یونان میں کونسلر اتھارٹی سے اور پھر Service Centre for Citizens and Greeks LivingAbroad (KEPPA) کے ویلیڈیشن ڈیپارٹمنٹ سے جو کہ وزارت خارجہ کے اندر قائم کیا گیا ہو یا Thessaloniki International Relations Service (Y.DI.S) کے اندر قائم ویلیڈیشن آفس سے (یونان میں فارن ڈپلومیٹک اور کونسلر اتھارٹیز کے کریڈٹڈ شخص کے دستخط کی ویلیڈیشن کیلئے) نیک خواہشات کے طور پر البانیا، جورجیہ، کرغستان، منگولیا، پیرو اور ازبکستان۔ وہ ممالک جن کے لیے یونان تحفاظات کا اظہار کر چکا ہے ان کے ہیگ کنونشن میں داخلے کی بنیاد پر اور جب تک یہ تحفظات ویلڈ ہیں دستاویزات صرف اہیل یونانی کونسلر اتھارٹی سے ویلیڈیٹ کروائے جا سکتے ہیں۔ ان ممالک کے لیے جو ہیگ کنونشن کیلئے فریق نہیں ہیں یونانی کونسلر اتھارٹی سے ویلیڈیشن بھی درکار ہے۔

اگر دستاویز ایک غیر ملکی سفارتی یا یونان میں موجود کونسلر اتھارٹی کی طرف سے ہیں تو انہیں ایتھنز میں Greek Foreign Ministry’s Service Centre for Citizens and Greeks Living Abroad (KEPPA) کے ویلیڈیشن ڈیپارٹمنٹ سے ویلیڈیٹ کروانا ہو گا، یا تھیسالونیکی میں International Relations Service (Y.DI.S) پر قائم ویلیڈیشن آفس سے، سوائے ان کیسز کے جہاں دستاویز دو طرفہ یا کئی طرفہ معاہدوں جہاں یونان خود فریق ہے کی وجہ سے ویلیڈیشن کی ذمہ داری سے مثتثنیٰ ہے۔ (مثایل لندن کنونشن)

یونانی پبلک دستاویزات جو غیر ملکی اتھارٹیز کو جمع ہونی ہیں، ان کا اصل ہونا یا سرٹیفائیڈ کاپیز ہونا ضروری ہے۔ جاری کرنے والی اتھارٹی کو وزارت داخلہ کے قابل اطلاق سرکیولرز کی بنیاد پر آخری منزل کے ملک پر منحصر پیروی کیا جانے والے قانونی ویلیڈیشن پراسیجر سے متعلقہ افراد کو آگاہ کرنا ضروری ہے ۔ تمام کیسز میں باہر بھیجے جانے والی یونانی دستاویزات کی صحیح ویلیڈیشن کی ذمے داری مکمل طور پر ترجمے کی درخواست کرنے والے فرد پر ہے۔

مزید خاص طور پر اگر یونانی پبلک دستاویز اس ملک میں جمع ہونی ہے جو ھیگ کنونشن کی فریق ہے تو ایسی دستاویز Apostille سے ویلیڈیٹ ہونی ضروری ہے؛ اگر آخری منزل کا ملک ہیگ کنونشن کا فریق نہیں ہے (یا اگر یونان نے اس ملک کے ساتھ تعلقات میں تحفظات کا اظہار کیا ہے) تو ایسی دستاویز اہل یونانی پبلک اتھارٹی سے ویلیڈیٹ ہونی چاہیے (اہل آفیسر کے دستخط کی صداقت) اور پھر KEPPA کے ویلیڈیشن ڈیپارٹمنٹ سے یا پھر تھیسالونیکی International Relations Service (Y.DI.S). کی ویلیڈیشن آفس سے۔

پبلک دستاویزات وہ دستاویزات ہیں جو ہیگ کنونشن کیلیے فراہم کیے جاتے ہیں
عوام کیلیے کھلنے کے اوقات : 09:00-13:00 پیر تا جمعہ

کانٹیکٹ نمبرز
ہلا ڈیپارٹمنٹ: البانین اور مشرقی یورپین زبانیں: : 2103285743, 2103285748, 2103285747
دوسرا ڈیپارٹمنٹ: انگریزی۔ عبرانی اور چینی: : 2103285731, 2103285737, 2103285732
سرا ڈیپارٹمنٹ: عربی اور مغربی یورپی زبانیں: 2103285723, 2103285726, 2103285730

نوٹ!
مترجم سروس مترجم کے دستخط کی تصدیق کرتی ہے۔ مترجم ترجمے کے ٹھیک ہونے کیلیے مکمل طور پر ذمے دار ہوتے ہیں۔ ترجموں کو دستاویزات کا ایک مجموعہ بنانے کیلیے ترجمے کیلئے جمع ہونے والی دستاویزات کے ساتھ اسٹیمپ اور اسٹیپل کیا جاتا ہے۔

اللغات

توفر هيئة الترجمة جميع أنواع خدمات الترجمة فى اللغات التالية:

    انگریزی
    عربی
    بلغارین
    فرانسیسی
    جرمن
    جارجین
    عبرانی
    ہسپانوی
    اطالوی
    کروشین
    مولڈوان
    ڈچ
    ہنگارین
    یوکارائینین
    پولش
    پرتگالی
    رومانین
    روسی
    سربین
    سوئیڈش
    ترک
    چیک
    فلیمش

ترجمے کی لاگت:

ترجمے کے ایک صفحے کی لاگت اور دستاویزات کی اقسام کا تعین ذی میں کیا گیا ہے:
أنواع المستندات والتكلفة لكل صفحة المراد ترجمتها

ارجنٹ پراسیجر سادہ پراسیجر دستاویزات کی اقسام
Α 8,50 € 12,00 €
Β 9,50 € 14,00 €
C 14,00 € 20,00 €
D 15,00 € 21,00 €

طلبات

موافق ڈیپارٹمنٹ میں جمع کی گئی درخواستیں
جو شہری مترج سروس نہیں آ سکتے وہ ترجمے کیلئے اپنے دستاویزات ELTA کورئیر یا اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی پرائیویٹ کورئیر کی ذریعے فیس ادا کر کے اور کوریئر کپمنی کو ہدایت دے کر کہ دستاویزات کیشئر کو جمع کروائیں، ترجمے کی فیس ادا کریں اور ترجمہ ہوئے دستاویزات اٹھا لیں۔ جب دلچسپی رکھنے والے فریق تصدیق کردیں کہ ان کے دستاویزات صحیح طور پر ویلیڈیٹ کیے گئے ہیں تو پھر وہ اپنی درخواست، دستاویزات اور ترجمے کی فیس کوریئر کو دے سکتے ہیں جو دستاویزات کو مترجم سروسز تک پہنچا دیں گے اور بتائی گئی تاریخ پر رسید دکھا کر ترجمہ کیے ہوئے دستاویزات وصول کر لیں گے۔ یاد رکھیں کہ کاغذ کی علیحدہ شیٹ پر ویلیڈیشن کو ترجمے کیلئے ایک اضافی صفحہ تصور کیا جائے گا۔ غیر ملکی شہری کی ترجمے کیلئے درخواست یونان میں اس کی متعلقہ قانونی رہائش کے ساتھ ہونی چاہیے۔

توجہ درمائیں! جو لوگ کسی تیسرے فریق کے لیے مترجم سروسز سے معاملات کر رہے ہیں ان سے دستاویزات جمع اور وصول کرتے ہوئے متعلقہ قانونی آتھرائزیشن (پاور آف اٹارنی) طلب کی جاتی ہے۔

پتہ ہے: مترجم سروسز
10 اریونوس اسٹریٹ، سیری
10554 ایتھنز


آپ یہاں ہیں:

راجیکٹ "مہاجرین سے متعلق مسائل پر ریڈیو نشریات، سٹرکچرڈ پرنٹ شدہ، صوتی اور صوتی و بصری مواد کی نقالی اور وسیع تقسیم " کی فنڈنگ 95٪ فیصد کمیونٹی فنڈز اور 5٪ قومی وسائل نے کی۔