آپ یہاں ہیں: سياسة الهجرة / شہریت - نیجرلائزیشن
الجنسية اليونانية هي االارتباط القانوني لشخص ما مع الدولة اليونانية.
نیچرلائزیشن غیر ملکی ملک بدروں کے لیے یونانی شہریت حاصل کرنے کا عمل ہے (یونانی نقطہ آغاز کی آبادی یونان کی سرحد سے باہر) اور allogeneic غیر ملکی (دوسرے ملکوں کی شہری)
➢ یدائشی طور پر
جی ہاں! ➢ ہچان پر
ر بلدیہ کی ڈی سینٹرلائزڈ ایڈمنسٹریشن اس معاملے کی ذمے دار ہے۔ نیچرلائزیشن کی درخواست نیچرلائزیشن کے اہل ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروائی جاتی ہے اس بلدیہ کے حساب سے جس میں آپ رہتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ٹیبل میں آپ تمام نیجرلائزیشن پراسیس کیلیے درکار تمام مراحل دیکھ سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نیچرلائزیشن پراسیس کا مندرجہ ذیل لنک میں حاصل کیا جا سکتا ہے: www.ypes.gr/el/Generalsecretariat_PopulationSC/diefthinsi_ithageneias/DiadikasiesKthshsIthaPolit
ذیل میں آپ ایٹیکا کی ڈی سینٹرلائزڈ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے 7 نیچرلائزیشن مراحل کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں
پنے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر دستاویزات جمع کروانے کے بعد اور اگر کوئی بھول نہ ہو تو اس کے بعد کے پراسیجر میں سروس کو آپ سے مزید کچھ اور درکار نہیں ہوتا۔ اگر آپ کی طرف سے مزید کوئی حمایتی دستاویزات درکار ہوتی ہیں تو سروس آپ کو خط بھیجتی ہے۔ اس وجہ سے یہ انتہائی ضروری ہے کہ اپ سروس کو پتہ تبدیل ہونے کی صورت میں ایک پختہ اعلان برائے تبدیلی پتہ، درکار دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں ہماری سروس کے سیکٹریٹ کو (6 اپاٹیاس اسٹریٹ، ایتھنز پیر تا جمعہ 8:00 -14:30)۔ بلآخر ہمیں یاد رکھنا ہے کہ واحد معلومات جو آپ کی طرف سے درکار ہو سکتی ہے وہ آپ کے پتے کی تبدیلی کی ہے، جس کی ایک کاپی اجراء کے بعد ہماری سروس کو پیش ہونی چاہیے۔ ایتھنز کیلئے: ملاقات کا وقت طے کرنے کیلیے آپ کو ہماری سروس 6 اپاٹیاس اسٹریٹ، ایتھنز، پہلا فلور، آفس 1 پیر تا جمعہ، اوقات : 8:00-14:00 پر آنا ہوگا۔ آپ اپنے نیچرلائزیشن پراسیس پر ہر پیر کو 8:30-14:00، 6 اپاٹیاس اسٹریٹ، ایتھنز، آفس 1 سے اپ ڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ وکلاء ہفتے کے تمام دن موجود ہوتے ہیں۔
نیچرلائزیشن پراسیس کے ذریعے یونانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست جمع کروانے کے 6 مہینے بعد آپ کو اپنی رہایش میں زیر عمل ڈی سینٹرلائزڈ ایڈمنسٹریشن کی نیچرلائزیشن کمیٹی کے ساتھ انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
کمیٹی کا مقصد کیا ہے؟ یہ دیکھنا نیچرلائزیشن کی شرائط پوری ہو رہی ہیں یا نہیں۔ انٹرویو کتنی دیر کا ہوتا ہے؟ تقریباً 20-25 منٹ کا۔ سوالات کس متعلق ہوتے ہیں؟ ابتدائی سوالات آپ کی زندگی، کام اور آپ کے نقطہ آغاز سے متعلق ہوتے ہیں۔ پھر یونان کی تاریخ، جغراگیہ، سیاست، آپ کی رہایش اور یونانی معاشرے سے تعلق رکھنے والے حالیہ معاملات سے متعلق۔ موضوع کے حساب سے سوالات کی مثال:یہ نوٹ کرلیں کہ کمیشن کی صوابدید اور کمیٹی کے گریڈنگ پراسیس کے ذریعے کمیٹی ایک منفی یا مثبت فیصلے تک پہنچتی ہے جو سروس کے ایک دستاویز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ اگر کمیٹی کا فیصلہ منفی ہے تو وزارت داخلہ کی کانسل آف سٹیزنشپ کو فیصلے کے 15 دن میں اعترض جمع کروایا جا سکتا ہے۔ کانسل آف سٹیزنشپ کی صوابدید پر اعتراض رد یا قبول کیا جاتا ہے۔
A۔ اس کے بعد وزیر داخلہ کی جانب سے فیصلہ ہوتا ہے جس کے ساتھ یونانی شہریت کے حصول کی درخواست قبول کی جاتی ہے۔ اس کے بعد سروس کیلیے نیچرلائزیشن کا اعلان ہوتا ہے، تو دلچسپی رکھنے والے فریق کو حلٖ اٹھانے کیلیے دعوات دی جا سکتی ہے جیسے چھٹے مرحلے بیان کیا جائے گا۔
B۔ وزیر داخلہ کی جانب سے درخواس مسترد کر دی جاتی ہے اور وزیر کے منفی فیصلے کی تاریخ کے ایک سال بعد کم کی ہوئی انتظامی فیس دو سو (200) یوروس کے ساتھ نئی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔
کمیٹی کے مثبت فیصلے کے بعد فیصلہ وزارت داخلہ تک پہنچایا جاتا ہے پر وزیر داخلہ کا فیصلہ آتا ہے۔ یونانی نیچرلائزیشن کے خلاصے کی حکومتی گیزیٹ میں اشاعت اور سروس کی طرف ایک نوٹس بھیجنے کے بعد اگلا مرحلہ حلف کا ہے۔
نیچرلائزیشن پراسیس یونانی شہری حلف کے ساتھ مکمل ہوتا ہے جس کیلئے سروس ایک خاص تاریخ اور وقت کا تعین کر کے ایک خط بھیجتی ہے۔ اس خط کے ساتھ ایک پختہ اعلان بھی بھیجا جاتا ہے جس میں کم سن بچوں کیلئے پرٹیکیولرز بھی بیان ہوتے ہیں۔
یہ حلف کے بعد سروس کی وابستگی کا آخری اسٹیج ہے اور اس کا تعلق خواتین کو ایتھنز شہر کے بلدیاتی رول میں رجسٹریشن کیلیے دیئے گئے مختار نامے سے ہے، جبکہ مردوں کیلیے ایتھنز شہر کے مردون کی رجسٹریشن کا فیصلہ پہلے درکار ہوتا ہے اور پھر وہ بلدیاتی رول میں رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
یہ حلف کے بعد سروس کی وابستگی کا آخری اسٹیج ہے اور اس کا تعلق خواتین کو ایتھنز شہر کے بلدیاتی رول میں رجسٹریشن کیلیے دیئے گئے مختار نامے سے ہے، جبکہ مردوں کیلیے ایتھنز شہر کے مردون کی رجسٹریشن کا فیصلہ پہلے درکار ہوتا ہے اور پھر وہ بلدیاتی رول میں رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ٭ یہ یاد رکھین کہ نیچرلائزڈ شہریون کے بچے یونانی شہریت حاصل کر لیتے ہیں اگر وہ اپنے والدین کے حلف لینے کے وقت پر کم سن (18 سال سے کم) اور غیر شادی شدہ ہوں۔ اگر آپ اس پراسیس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو ایتھنز کی بلدیہ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر حلف کے وقت اولاد بالغ ہو تو انہیں ایک نئی درخواست جمع کروانی ہوگی۔
کیا میں | یونانی نیشنل کارڈ | ڈیپینڈنٹ کام کیلیے رہائشی پرمٹ (2 سال + 3 سال کیلیے تجدید) | دس سالہ رہائشی پرمٹ | طویل مدتی رہائشی پرمٹ دورانیہ 5 سال (یورپین) | یونانی خاندان کے فرد کے لیے رہائشی پرمٹ یا یونانی خاندان یا یورپی یونین کے شہری کیلئے یورپی یونین شہری رہائشی پرمٹ | سیکنڈ جنریشن پرمٹ | رہائشی پرمٹ نہیں | ریاست کے بغیر (بچے کی یونان میں پیدائش، کوئی قومیت نہیں پہچانی گئی |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
ونیورسٹی میں انرول ہو سکتا ہوں؟ | √ | x | √ | √ | √ | √ | x | x |
یرون ملک سفر کر سکتا ہوں؟ | √ | √ | √ | √ | √ | √ | x | x |
شینگین ملک میں تعلیم حاصل کر سکتا ہوں؟ | √ | x | x | √ | √ (زیرِ شرائط)** | √ | x | x |
یورپی یونین میں کام کر سکتا ہوں؟ | √ | x | X | √ (زیرِ شرائط)* | √ (زیرِ شرائط)** | x | x | x |
لیبر مارکیٹ تک مکمل رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟ | √ | x | x | x | x | x | x | x |
نشورنس لے سکتا ہوں؟ | √ | √ | √ | √ | √ | √ | x | x |
پبلک سیکٹر میں کام کر سکتا ہوں؟ | √ | x | x | x | x | x | x | x |
سیاسی حقوق حاصل کر سکتا ہوں؟ | √ | x | x | x | x | x | x | x |
ملک بدر ہو سکتا ہوں؟ | x | x | x | x | x | x | √ | x |