خدمات، ادارے، مشورا

صحت، مزدور، تعلیم

ہجرت کی پالیسی

ثقافت – رواج

جغرافیہ ڈیموگرافک معلومات

انتظامیہ کا نظام

آپ یہاں ہیں::  الصحة، العمل، التعليم / تعلیم

تعلیم

Εκπαίδευση


بچوں کے لئے تعلیم!

میرے بچے ہیں، کیا مجھے انہیں اسکول بھیجنا چاہیے؟

جی ہاں!
اسکول کے ابتدائی 10 سالوں کیلئے اسکول میں حاضری ضروری ہے، بشرطیکہ بچہ مناسب عمر کا ہو۔ کنڈرگارٹن میں ایک سال کی حاضری، پرائمری اسکول (Dimotiko) میں چھہ سال اور لوئر سیکنڈری اسکول (Gymnasium) میں 3 سال کی حاضری لازمی ہے، جبکہ بالائی سیکنڈری اسکول (Lyceum) میں حاضری مرضی پر منحصر ہے۔ براہِ مہربانی ذیل میں ملک کے تعلیمی سسٹم کا ڈھانچہ تفصیل سے دیکھیے۔

1۔ اسکول سے پہلے کی تعلیم (تعلیم اور کیئر)

Α) چائلڈ کیئر سینٹرز اور نرسری اسکولز
4 سال سے چھوٹی عمر کے بچے کنڈرگارٹنز اور نرسری اسکولز میں جا سکتے ہیں جو ملک کے تمام بلدیات میں آپریٹ کرتے ہیں۔ یہ 7:00 بجے سے لیکر 16:00 بجے تک کھلے رہتے ہیں اور بچوں کو ناشتہ اور لنج آفر کرتے ہیں۔ بچے بلدیاتی چائلڈ کیئر سینٹر جانے کے حقدار ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ ان کے والدین (یا سرپرستوں) کی آمدن کے معیار پر ہوگا)۔ چائلڈ کیئر اور نرسری اسکولز کی نگرانی اول ڈگری مقامی ایڈمنسٹریشن کے ہاتھ میں ہوتی ہے، جس کا نام Municipalities ہے۔ 1 .

(B یونان میں پری-اسکول تعلیم 4 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے اور بچوں کو کنڈرگارٹنز میں انرولمنٹ کیلئے مستحق قرار دیا جا سکتا ہے۔ 5 سال سے اوپر کے بچوں کیلئے حاضری لازمی ہے۔

کیا ہر کوئی اپنے بچوں کو پری-اسکول بھیج سکتا ہے؟

عمر کے حساب سے بچوں کیلئے ہر سطح کی تعلیم تک مفت رسائی فراہم کرنا ریاستِ یونان کا فرض ہے۔ البتہ، بڑے شہروں میں چائلڈ کیئر سینٹرز کیلئے دستیاب جگہیں محدود ہیں۔ اسلیئے بچوں کی انرولمنٹ کے حوالے سے کچھ مخصوص معیار نافذ کر دیے گئے ہیں:

  • خاندانی آمدنی
  • آیا خاںدان بڑا ہے (تین یا تین سے زائد بچے)
  • آیا بچے واحد ماں یا باپ والے خاندان سے ہیں
  • دوسرے معیار جو ہر بلدیات کے اپنے بنائے ہوئے ہیں

نوٹ:ملک کی بلدیات میں نرسری اسکولز سے مہاجر نسل کے بچوں کو بے دخل کر دینا تفرقہ بازی مانا جائے گا اور آپ اسے متعلقہ سروسز کو رپورٹ کر سکے ہیں۔ قانونی مشیر سروسز کی ایک تفصیلی فہرست آپ کو اس گائیڈ کے آخر میں مل جائے گی جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔


1:ایتھنز کے بلدیات میں چائلڈ کیئر سینٹرز کی تفصیلی فہرست کیلئے:
https://www.cityofathens.gr/sites/default/files/20150302_DVA_Paidikoi_Stathmoi_Ana_Koinotita.pdf
لمحافظة ثسالونيكى:
http://www.thessaloniki.gr/portal/page/portal/DioikitikesYpiresies/GenDnsiDioikOikonYpiresion/DnsiPaidikonStathmon/KatalogPaidikStathmwn/dimotikoi-paidikoi-stathmoi ی نان کے بقیہ حصوں کیلئے آپ کو معلومات اور متعلقہ فہرستیں آپ کے رہائشی بلدیات کے آفیسوں میں مل جائینگی۔

2۔ پرائمری تعلیم

وہ اسٹیج جو پری اسکول تعلیم کے بعد آتی ہے وہ ہے پرائمری اسکول – Dimotiko میں چھہ سالوں کی لازمی حاضری، جس کا تعلق پرائمری تعلیم سے ہے۔

3۔ سیکنڈری تعلیم

(A لوئر سیکنڈری اسکول – Gymnasium: Gymnasium میں تین سالوں کی حاضری لازمی تعلیم کی آخری مدت ہے اور جنرل اور وکیشنل Lyceums میں رجسٹریشن کی شرطِ اول ہے۔ ایوننگ Gymnasiums دن والوں کے مماثل آپریٹ کرتے ہیں جہاں حاضری 14 سال کی عمر سے شروع ہوجاتی ہے۔

(B بالائی سیکنڈری اسکول – Lyceum: سیکنڈری ایجوکیشن کا دوسرا لیول لازمی نہیں، یہ تین سال جاری رہتا ہے اور دو شاخوں پر مشتمل ہے:

    (i) عمومی تعلیم (جنرل Lyceum) (ii) پیشہ ورانہ تعلیم (پیشہ ورانہ Lyceum)۔

پیشہ ورانہ Lyceum سٹڈی کے دو کورسز آفر کرتا ہے:

    ا۔ سٹڈی کا سیکنڈری کورس اور
    ب۔ سیکنڈری کے بعد کا کورس (آپشنل)، "شاگردی کلاس"

شاگرد عمومی اور پیشہ ورانہ Lyceums دونوں کے اندر 15 سال کی عمر میں انرول ہو جاتے ہیں۔ ایوننگ عمومی Lyceums اور ایوننگ پیشہ ورانہ Lyceums دن والوں کے مماثل کام کرتے ہیں، جبکہ ایوننگ پیشہ ورانہ Lyceums میں انرولمنٹ کی کم از کم عمر 16 سال ہے۔

4.اعلی تعلیم

اعلی تعلیم حسبِ ضابطہ تعلیمی سسٹم کا آخری لیول ہے اور اس میں یونیورسٹی اور تکنیکی سیکٹر شامل ہیں۔ یونیورسٹی سیکٹر میں یونیورسٹیاں، تکنیکی یونیورسٹیاں اور سکول برائے فنونِ لطیفہ شامل ہیں، جبکہ تکنیکی سیکٹر میں تکینکی تعلیمی ادارے (T.E.I) اور Higher School of Pedagogical & Technological Education (ASPETE) شامل ہیں۔

طالبِ علم یونیورسٹیوں، تکنیکی یونیورسٹیوں اور تکنیکی تعلیمی اداروں (T.E.I) میں انٹرنس ایگزامنشن سسٹم کے ذریعے داخل ہو سکتے ہیں، جبکہ فنونِ لطیفہ کے سکولوں اور ASPETE کے اپنے ذاتی انٹرنس ایگزامنشن سسٹم ہیں۔

انٹر کلچرل سکولز کہاں موجود ہیں؟

پرائمری ایجوکیشن ـپرائمری اسکولز - ):DIMOTIKA

ایتھنز – ضلع ایٹیکہ

mail@dim-diap-n-ionias.att.sch.gr 2102776459 18 ایلفتھیریاز، اسٹریٹ 14235 - نیالونیا پرائمری اسکول آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف آلسوپولی
dimdiapf@sch.gr 2109423118 3 ٹائیرنتھوز، اسٹریٹ 17564 – پالیو فالیرو پرائمری اسکول آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف آمفتھیا
mail@87dim-athin.att.sch.gr 2103465125 58 اورفیوس، اسٹریٹ 11854 - ووٹانیکوس 58 اورفیوس، اسٹریٹ 11854 - ووٹانیکوس

تھیسالونیکی

mail@dim-diapthess.thess.sch.gr 2310529932 کپاتو & گالاناکی اسٹریٹ، تھیسالونیکی، 54629 پرائمری اسکول آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف تھیسالونیکی
mail@3dim-diap-menem.thess.sch.gr 2310529932 58 کولوکوٹرونی & کونسسٹنٹینوپولیوس، اسٹریٹ۔، 54628 - مینیمینی پ3rd پرائمری اسکول آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف مینینیمی آف تھیسالونیکی
mail@5dim-menem.thess.sch.gr 2310707313 5th پرائمری اسکول آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف مینینیمی آف تھیسالونیکی
mail@dim-n-epivat.thess.sch.gr 2392023133 انٹر کلچرل پرائمری اسکول آف نیوایپیویٹس
mail@6dim-evosm.thess.sch.gr
الموقع:http://6dimevosm.wix.com/home
2310764235 2310764235 6th انٹر کلچرل پرائمری اسکول آف ایوسموس آف تھیسالونیکی
mail@6dim-diap-elefth.thess.sch.gr
الموقع:http://6dim-diap-elefth.thess.sch.gr
2310761420
فاكس: 2310705638
6th انٹر کلچرل پرائمری اسکول آف ایلیف تھیریو-کورڈیلیو آف تھیسالونیکی

ضلع رھوڈوپ

پرائمری اسکول آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف سیپس آف رھوڈوپ 2 G. جینیماتا اسٹریٹ۔، 69300 سیپس 2532022066 mail@dim-sapon.rod.sch.gr
الموقع:http://dim-sapon.rod.sch.gr
پرائمری اسکول آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف لاسموس آف رھوڈوپ لاسموس 69200 رھوڈوپ 2534022267 mail@dim-iasmou.rod.sch.gr

لوآنینا

9th پرائمری اسکول آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف لوآنینا 1 گلائی کیڈون اسٹریٹ۔ – 45221 کاسل آف لوآنینا 2651022203 mail@9dim-ioann.ioa.sch.gr
الموقع:http://9dim-ioann.ioa.sch.gr/

چھانیا - کریٹ

16th انٹر کلچرل پرائمری اسکول آف چھانیا 111 این۔ منٹاکہ اسٹریٹ۔، چھانیا – 73100 2821097348 mail@16dim-diapchanion.chan.sch.gr
الموقع:http://blogs.sch.gr/16dimdch/archives/author/16dimdch

سیکنڈری ایجوکیشن (GYMNASIUMS اور LYCEUMS

ایتھنز - ضلع ایٹیکہ

2nd جمنازیم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف اکارنیز آف ایٹیکہ تاگیو ڈائونیسیو & آئیگایو پیلاگوس اسٹریٹ۔، اکارنیس ایٹیکہ 13671 2102445416 mail@2gym-diapol-acharn.att.sch.gr
الموقع::http://2gym-diapol-acharn.att.sch.gr/
2nd جمنازیم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف اکارنیز آف ایتھینز 4 ایپیرو اسٹریٹ۔، ایتھنز - 10433 2105243873 mail@2gym-athin.att.sch.gr
2ο جمنازیم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف ایلینکو 8 31st اسٹریٹ۔، 16777 ایلینیکو 2109607436 mail@2gym-apod-athin-att-sch.gr
2ο جنرل لائسیئم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف ایلینیکو 8 31st اسٹریٹ۔، 16777 ایلینیکو ت:2109626716
فاكس:2109626716
الموقع:http://2lyk-diap-ellin.att.sch.gr/

تھیسالونیکی

جمنازیم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف ایسٹرن تھیسالونیکی 8 ایتھنیکیز امیناز اسٹریٹ۔، تھیسالونیکی P.C. 54621 2310329056 mail@gym-diapol.thess.sch.gr
http://gym-diap-thess.thess.sch.gr/index.htm
جنرل لائسیئم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف ایسٹرن تھیسالونیکی 8 ایتھنیکیز امیناز اسٹریٹ۔، تھیسالونیکی P.C. 54621 2310251622 mail@lyk-diap-thess.thess.sch.gr
http://www.diapolitismikolykeio.gr/
انٹر کلچرل جمنازیم آف ایوسموس الموقع::http://gymdiapevosm.blogspot.gr/
جنرل لائسیئم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف ایوسموس کولوکوٹرونی & ایروٹوکریٹو اسٹریٹ۔، 56224 ایوسموس 3 پینیو اسٹریٹ۔، 56224 ایوسموس 2310703221 http://lyk-diap-v-thess.thess.sch.gr/index.php

رھوڈوپ - سیپس

جمنازیم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف سیپس آف رھوڈوپ کوٹومانی اسٹریٹ۔، سیپس - P.C. 69300 ت: 2532022041
فاكس: 2532022153
http://gym-sappon.rod.sch.gr/
جنرل لائسیئم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف سیپس آف رھوڈوپ کوٹومانی اسٹریٹ۔، سیپس - P.C. 69300 ت: 2532022640
فاكس:2532023710
mail@lyk-diap-sappon.rod.sch.gr
http://lyk-diap-sappon.rod.sch.gr/?page_id=34

لوآنینا

2nd جمنازیم آف انٹر کلچرل ایجوکیشن آف لوآنینا 4-6 G. پاپانڈریو اسٹریٹ۔، 45444 لوآنینا 2651025054 mail@2gym-ioann.ioa.sch.gr

كوزانى

کاروشو انٹر کلچرل جمازیم اینڈ لائسیئم آف پینٹالوفوس آف کوزانی پینٹالوفوس آف کوزانی، 50007 2468041210
2468041581
dimpenta@sch.gr

میرے رہائشی علاقے میں کوئی انٹر کلچرل اسکول نہیں ہے۔ میں اور کہاں جا سکتا/سکتی ہوں؟

انٹر کلچرل اسکولز کی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ مخصوص اسکولوں کی کلاسوں میں نئے پروگرامز بھی ہیں جن کا مقصد ولائیتی اور مہاجر طلبہ کا برابری کی سطح پر انضماد کرنا ہے، ساتھ ہی ان طلبہ کا بھی جو دیسی یونانی نہیں اور اپنی عمر کے لحاظ سے کلاس کی لثانی شرائط کو پورا نہیں کر سکتے۔

اس میں دو ریسیپشن کلاسیں (I اور II) اور ایک ٹیوٹوریل کلاس ہے۔

یہ کلاسیں ان اسکولوں میں دستیاب ہیں جن کا انضماد ZEP (تعلیمی ترجیح کے زون) میں ہے جو کہ 2010 میں ان علاقوں میں بنائے گئے تھے جن میں یہ چیزیں پائی گئی تھیں:2

    (A مجموعی طور پر کم تعلیمی انڈیکش (آبادی کی عمومی تعلیم کم ہے)
    (B اسکول چھوڑنے کا عمل زیادہ ہے (بچے اسکول چھوڑ دیتے ہیں)
    (C اعلی تعلیم تک محدود رسائی (بہت کم بچے یونیورسٹی یا TEI جاتے ہیں)
    (D کم معاشرتی و معیشتی انڈیکسز (غریب علاقے)
    (E کم مجموعی خوشحالی اور تعمیراتی انڈیکس
    (F غربت کے خطرے کا زیادہ انڈیکس

بالخصوص:

1۔ ریسپشن کلاس 1:

  • ایسے طلبہ بھی موجود ہیں جنہیں یونانی زبان کی بہت تھوڑی سمجھ ہے یا پھر بالکل بھی علم نہیں۔ طلبہ کے ریگولر کلاس میں انضماد کیلئے جہاں وہ انرول ہیں، یونانی زبان سیکھنے کا ایک بھرپور پروگرام چلایا جاتا ہے۔
  • طلبہ اپنی ریگولر کلاس میں کچھ مضامین اٹینڈ کرتے ہیں جیسے کہ فزیکل ایجوکیشن، آرٹ، موسیقی، ولائیتی زبان یا کوئی اور مضمون، جیسا کہ انجمنِ اساتذہ اسکول کونسلر کے اشتراک کے ساتھ فیصلہ کرے۔
  • ریگولر کلاس میں ان مضامین میں حاضری کا معیار یہ ہے کہ آیا طلبہ انہیں اٹینڈ کرنے کے قابل ہیں یا نہیں اور ان کی شرائط پوری کر سکتے ہیں یا نہیں۔

2۔ ریسپشن کلاس II:

  • کچھ طلبہ ایسے ہوتے جن کے پاس یونانی زبان کا معتدل علم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں سیکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے طلبہ ریگولر کلاسیں بھی اٹینڈ کرتے ہیں اور اس ریگولر کلاسز کے علاوہ بھی لثانی ہدایات سے ان کی مدد کی جاتی ہے۔
  • انجمنِ اساتذہ، اسکول کونسلر کے اشتراک سے تعلیمی اوقات کا تعین کرتی ہے جس میں طلبہ کو بیرونی لثانی ہدایات سے مدد فراہم کی جائے گی
  • ریگولر کلاسوں میں ان کی ریسیپش کلاسیں ان کی تعلیمی ضروریات پر منحصر ہوتی ہیں۔
  • ریسیپشن کلاس II کا پروگرام اس نظریے پر کاربند ہونا چاہیے کہ طلبہ ریگولر کلاس میں مزید تدریسی گھنٹے اٹینڈ کریں تاکہ جلد سے جلد ان کا مکمل انضماد کیا جا سکے۔

میرے بچے کے ریسیپشن کلاس میں شامل ہونے کیلئے کیا شرائط ہیں؛

طالبِ علم کے ریسیپشن کلاس میں شامل ہونے کیلئے مندرجہ ذیل چیزیں درکار ہیں:

    طالبِ علم کو امتحانات دینے ہونے جن سے تخمینہ لگے گا
      (I طالبِ علم کی یونانی زبان کی سطح کا تاکہ پتہ لگ سکے کہ اسے ریسیپشن کلاس I جوائن کرنی چاہیے یا ریسیپشن کلاس II۔
      (II طالبِ علم کی ریسیپشن کلاس پروگرام اٹینڈ کرنے کی قابلیت
  • ماں یا باپ کی جانب سے تحریر کہ وہ چاہتی/چاہتا ہے کہ اس کا بچہ/بچی ریسیپشن کلاس اٹینڈ کرے۔
نوٹ: طالبِ علم ریسیپشن کلاس I میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کیلئے رہ سکتے ہیں جبکہ ریسیپشن کلاس II میں دو سالوں کیلئے (صرف غیر معمولی کیسز میں اس بڑھا کر تین سال کیا جاتا ہے)۔ وہ طلبہ جنہوں نے ریسیپشن کلاس اٹینڈ کی اور پھر ریگولر کلاس جوائن کر لی یا پھر ریسیپشن کلاسوں میں دو سالہ (یا تین سالہ) حاضری رکھتے ہیں ریسیپشن کلاسوں میں دوبارہ نہیں لوٹ سکتے۔ لثانی اور مطعلیاتی قابلیت میں مزید مدد ٹیوٹوریل کلاسوں میں فراہم کی جا سکتی ہے۔


3۔ ٹیوٹوریل کلاسیں

ٹیوٹوریل کلاسوں کیلئے انجمنِ اساتذہ کا فیصلہ اور اس کے بعد اسکول یونٹ کے ڈائریکٹر کی سفارش درکار ہیں

انجمنِ اساتذہ کے فیصلے میں شامل ہیں:

    ا) ان طلبہ کے نام جو ٹیوٹوریل کلاسیں اٹینڈ کرینگے
    ب) ان اساتذہ کے نام جو ٹیوٹوریل کلاسوں میں پڑھائینگے
    پ) ہفتہ وار شیڈول

ZEP اسکولوں کے مجموعی مقاصد ہیں:

  • کمزور معاشرتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی اسکول میں کامیابی کیلئے جامع اور لچکدار تعلیمی پروگراموں کی تشکیل
  • کنڈرگارٹن، پرائمر اور سیکنڈری اسکول میں سیکھنے کے متبادل ذریعے اور تعلیمی سرگرمیوں کا شعور اجاگر کرنا تاکہ لازمی تعلیمی مقاصد، مجموعی تعمیر اور سیکھنے کی کامیابی حاصل کی جا سکے
  • لسانی اور حساس سیکھنے اور تعمیری قابلیتوں تقویت دینا جس سے اسکول میں کامیابی یقینی ہو سکے اور تمام طلبہ کے معاشری و معیشتی اور ثقافتی بیک گراؤنڈز سے قطع نظر سب کو سیکھنے کیلئے برابر مواقع کی فراہمی
  • کنڈرگارٹن سے پرائمر اسکول اور پرائمری اسکول سے سیکنڈری اسکول تک نقل مکانی سہل بنانا اور ریسیپشن اسکول میں بچوں کی ہموار موافقت
  • اسکول میں ناکامی، اسکول میں شورش اور اسکول چھوڑ دینے کے معاشرتی مظاھر کی روک تھام اور ان کا علاج
  • تعلیمی ترجیح کے زون میں تمام اسکولز کے درمیان باہمی اشتراک پیدا کرنا، خواہ مماثل سطح کے اسکولز ہوں یا لازمی تعلیم کے لیولز، یا پھر اسکولوں اور مقامی کمیونٹٰی دوران اشتراک پیدا کرنا ہو
  • اسکول کے ماحول میں بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی عوامل کو اپ گریڈ کرنا
  • پری اسکول تعلیمی نیٹ ورک کی تعمیر تاکہ ZEP پری اسکولز میں بذریعہ چائلڈ کیئر سینٹرز اور نرسری اسکولز بروقت لازمی مداخلت ہو سکے۔

ان پروگراموں پر کاروائی انٹر کلچرل تعلیم کے اصولوں پر قیاس کرتی ہے۔ ان کا اہم ترین آلات ہیں تسلیم کرنا، طلبہ کے لثانی اور ثقافتی تنوع کو قبول کرنا اور اس تنوع کے فوائد کو کام لاتے ہوئے پورے تعلیمی پراسیس میں برتری حاصل کرنا۔۔

ان پروگراموں کے اہم ترین مقاصد ہیں:

    أ‌) سیکھنے اور لثانی تعلیم کے لیے طالبِ علموں کو ذاتی مدد فراہم کرنا
    ب) طالبِ علموں کی حساس اور جذباتی حوصلہ افزائی
    پ) اسکولوں میں انٹر کلچرل ماحول کی تعمیر
    ج) اسکول اور خاندان کے باہمی تعاون کا انضماد

2:یہ ادارہ آرٹیکل L.3879/2010 نے متعارف کروایا اور اس کا مقصد کم تعلیم یافتہ اور معاشرتی و معیشتی انڈیکسز رکھنے والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا تعلیمی نظام میں برابری کی سطح پر انضماد کرنے کی تشہیر کرنا ہے (خاص طور پر پرائمر اور سیکنڈری ایجوکیشن)۔

میرے بچے کو سکول میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس کی یونانی اچھی نہیں ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

ب) انٹر کلچرل سکولز، ریسپشن کلاسز اور ریمیڈیل ٹیوٹوریل کلاسز
یونانی تعلیمی نظام کے عمومی ڈھانچے کے علاوہ، کچھ بلدیات مہاجر آبادی کی ضروریات کے حساس سے انٹر کلچرل ایجوکیشن کے سکولز آپریٹ کرتے ہیں جو کہ ان بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جو یونان کے دیسی باشندے نہیں اور/یا مختلف کلچرل بیک گراؤنڈز سے تعلق رکھتے ہیں۔ انٹر کلچرل ایجوکیشن کے بنیادی اصول یہ ہیں

  • 1۔ ثقافتوں کی مساوات تسلیم کرنا اور ان کا باہمی تعامل۔
  • 2۔ مختلف ثقافتی بیک گراؤنڈز سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے تعلیمی کیپٹل میں مساوات۔
  • 3۔ تمام لوگوں کیلئے تعلیم اور زندگی میں برابری کے مواقع یقینی بنانا۔
  • 4۔ انٹرکلچرل تدریس کے پیشے کے مقاصد اور ثقافتی تعمیر بطور نقطہ آغاز۔


بالغوں کے لئے تعلیم!

کیا میں اس صورت میں یونانی زبان سیکھ سکتا ہوں جبکہ میں بڑی عمر میں یونان آیا ہوں یا میں نے اپنے پیدائشی ملک میں اسکول گریجویشن مکمل کیا ہو؟

جی ہاں! جو بچے چھوٹی عمر میں یونان آتے ہیں اسکول میں یونانی زبان سیکھ سکتے ہیں یا پھر کچھ سال یونان میں رہ کر معاشرتی تعامل سے۔ لیکن ان بڑی عمر کے تیسرے ممالک کے شہریوں کا کیا جو یونانی زبان سیکھنا چاہتے ہیں؟

یونان میں مستقل رہائش کے دوران روز مرہ کی زندگی گزارنے کیلئے یونانی زبان سیکھنا بیحد کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ یونانی زبان کے مناسب علم کا سرٹیفکیٹ (فہمی و پیدا کاری)، تحریری و صوتی، تیسرے ممالک کے شہریوں کے لیے لمبی بنیادوں پر شہری اسٹیٹس حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے۔ شہریت دینے کیلئے اور کن چیزوں کے بارے میں مناسب علم (تحریری و صوتی) بحوالہ اس زبان کے، ضرورت پڑ سکتی ہے اس کے بارے میں معلومات آپ کو اس گائیڈ کے متعلقہ سیکشن میں مل جائے گی۔

"ODYSSEUS” پراجیکٹ

یونانی زبان بطورِ بیرونی زبان سیکھنے کیلئے پورے یونان کے سب سے ترتیب وار اور جامع مفت کورسز کا انتظام یوتھ اینڈ لائف لانگ لرننگ فاؤنڈیشن (IVEDIVIM) کرتی ہے اور اسے “ODYSSEUS” پراجیکٹ کہا جاتا ہے۔ یہ یورپی یونین (EU) کے شہریوں اور تیسرے ممالک کے شہری، قطع نظر انکی جاء پیداش کے، 16 سال یا اس سے اوپر عمر رکھنے والے، بغیر کسی تعصب کے جو کہ یونان میں رہائش پذیر ہیں، سے مخاطب ہوتی ہے۔ یونانی بطورِ زبانِ ثانی (یا بیرونی زبان) سکھانے کے علاوہ، “Odysseus” پراجیکٹ یونانی تاریخ اور یونانی ثقافت کے عوامل بھی سکھاتا ہے۔ اس کا مقصد شاگرد/شاگردوں کو لثانی مہارت اور پریکٹس، معاشرتی و گفت و شنید کا ہنر سکھانا ہے تاکہ وہ یونانی معاشرے کو سمجھ سکیں اور اس میں یکجا ہو سکیں، نہ صرف وہ خود بالکہ ان کا خاندان بھی۔ پلان شدہ پڑھائی کے کورسز شاگردوں کو یونانی کے سرٹیفکیٹ برائے حصول لیول A2 میں شرکت کرنے کا موقع دیتے ہیں، زندگی بھر کی تعلیم برائے جنرل سیکریٹریٹ۔

مزید معلومات:
INEDIVIM : www.inedivim.gr
الهاتف: 2131314625,26,27,28,29
ای میل: odysseas@inedivim.gr

ماڈرن گریک لینگوئج ٹیچنگ سینٹر آف دا نیشنل اینڈ کپوڈسٹرین یونیورسٹی آف ایتھنز

یونانی مرکزی اجسام میں سے ایک جو کہ یونان میں لیول آف اٹینمنٹ کے سرٹیفکیٹ دیتا ہے، ماڈرن گریک لنگوئج ٹیچنگ سینٹر آف دا نیشنل اینڈ کپوڈسٹرین یونیورسٹی آف ایتھنز ہے۔ ٹیچنگ سینٹر یونانی بطورِ بیرونی زبان اور یونانی ثقافت کے عوامل سیکھنے کے کورسز فراہم کرتا ہے۔ کورسز اٹینڈ کرنے کیلئے شاگردوں کو ٹیوشن فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا گریک ٹیچنگ سینٹر ہے۔ اس کے بہت سے گریجوئٹس آج ماڈرن یونان کے اساتذہ ہیں جو دنیا بھر میں ماڈرن یونان اور یونیورسٹیوں میں فلسفہ پڑھاتے ہیں، اپنے ممالک میں ڈپلومیٹک کورپس میں میمبرز ہیں، چرچ کے لیڈرز ہیں، نامور سائنسدان ہیں، کمپنی منتظمین ہیں، معتبر آرٹسٹس ہیں اور کارباری پیشہ ور ہیں۔

ٹیچنگ سینٹر ڈپارٹمنٹوں کے درمیان پروگرام برائے ماڈرن یونان کی ٹیچنگ کے نیک شگونوں میں بطور ثانی/بیرونی زبان ہمراہ مماثل ماسٹر ڈگری پروگرام بہ طرف ڈپارٹمنٹ برائے علمِ لسان اور ڈپارٹمنٹ برائے فلسفہ، تدریس اور نفسیات۔

أٹیچنگ سینٹر کے مقاصد یہ ہیں:

  • ماڈرن یونان کو بطور ثانی/بیرونی زبان سکھانا
  • ماڈرن یونان کے علم کی سطح کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا بطورِ ثانی/بیرونی زبان
  • غیر ملکیوں کو یونانی ثقافت کے مختلف پہلو اور موضوعات سے متعارف کروانا
  • ماسٹر ڈگری ٹریننگ پروگرام کے شاگردوں کی عملی ٹیننگ، تاکہ وہ ماڈرن یونانی زبان بطور زبانِ ثانی/بیرونی سکھا سکیں

آپ ٹیچنگ سینٹرز درج ذیل پتہ پر تلاش کر سکتے ہیں:
ماڈرن گریک لنگوئج ٹیچنگ سینٹر
یونیورسٹی کیمپس، 15784ذوگرافو
عوام کیلئے کھلنے کے اوقات: پیر-بدھ-جمعہ: 11:00 - 13:00
ٹیلی فون: 2107277672، 2107277971
فیکس: 2107277673
ای میل: info@greekcourses.uoa.gr
ویب سائٹ: www.greekcourses.uoa.gr

اسکول آف ماڈرن گریک لنگوئج آف دا ایرسٹوٹل یونیورسٹی آف تھیسالونیکی

یونانی زبان کو بطور بیرونی زبان سکھانے والا ایک ڈپارٹمنٹ تھیسالونیکی میں 2015 سے کام کر رہا ہے جو دوری سے سیکھنے کے کورسز بذریعہ انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔

اسکول آف ماڈرن گریک لنگوئج آف AUTH
ٹیلی فون: 2310997158،
ای میل:louizou@ad.auth.gr
ایڈمنسٹریشن بلڈنگ " Κ. Karatheodori"
AUTH P.C.: 54124
تھیسالونیکی

آپ مزید معلومات اور سبمشن فارم ویب سائٹ پر حاصل کر سکتے ہیںhttp://smg.web.auth.gr/wordpress/?page_id=3898

سرکاری انجمنوں کے علاوہ جو یونانی اسباق آفر کرتی ہیں، NGOs اور شہری افتتاح رضاکارانہ طور پر یونان میں بسنے والے تیسرے ممالک کے شہریوں کو متعدد شہروں میں کلاسز فراہم کرتے ہیں۔ ہم ذیل میں پتہ کی فہرست بیان کر رہے ہیں یونانی اسباق بالغان کیلئے بھی

ایتھنز اور پیرائیس:

    1۔ مہاجرین کیلئے اتوار کے اسکول
    145 آرگوس۔، اسٹریٹ کولونوس
    ٹیلی فون: 2105130373 (ویکینڈز) یا 2108842151 اور
    6945237837 (ویک ڈیز)
    طالبِ علموں اور رضاکاروں کی رجسٹریشن ہر ستمبر اور فروری کو۔
    http://www.ksm.gr/
    2۔ مہاجرین کا معاشرتی سینٹر
    پیسو تھرانیہ (بیک ڈٰسکس) – بلا تعصب تعلیم کی طرف پہلا قدم
    13 سماڈو اسٹریٹ۔، ایگزارکیا
    http://migrant.diktio.org/el/taxonomy/term/66
    3۔ مہاجرین اور پناہ گزین کیلئے اوپن اسکول
    52 تھیمسٹوکلیوس اسٹریٹ۔، 1st فلور
    ٹیلی فون: 6942830639، 2103809319
    ای میل anoixtosmp@gmail.com
    فیس بک: Open School for Immigrants
    4۔ الماسار - «Gefyres»
    21 سپیٹسن اسٹریٹ۔، کائپسیلی، 3rd فلور
    پیر اور منگل 4-8، بدھ 4-6 اور جمعہ 7-9
    ای میل: gefireskipseli@gmail.com, almasarngo@gmail.com
    فیس بک: "Ellinika stin Agora"
    ٹیلی فون: 6946503372، 6972826571
    ]یہ گروپ عجائب گھروں اور آثارِ قدیمہ کی سیر اور اسکے ساتھ ساتھ ایتھنز کے پارکوں میں چہل قدمی کرنے میں ملوث ہے[
    5۔ پیرائیس میں اوپن اسکول برائے مہاجرین –
    اگیون انارگائرون اینڈ کو – پالیا کوکینیا - P.C: 18542
    ٹیلی فون: 2104200917، 6943107085
    ای میل: asmpir@gmail.com
    6۔ ΜΚΟ CIVIS PLUS، “Colourful Hug”
    ٹیلی فون: 2110121441
    http://www.civisplus.gr
    ای میل: info@civisplus.gr
    ]پروگرام یونانی زبان بطور بیرونی زبان آفر کے اسباق آفر کرتا ہے ان بچوں کو جو تیسے ممالک سے آتے ہیں اور ان کے خاندانوں کو بھی اس کے علاوہ سیکھنے میں مدد، طالبِ علموں کیلئے اختراعی سرگرمیاں، کونسلنگ، طبی امداد اور قانونی مشاورتی یونٹ[
    7۔ لیبر کلب آف کالیتھیا – مہاجرین کیلئے یونانی زبان میں اسباق
    ہر ہفتے، 18:00-20:00
    134 لسکاریڈو اسٹریٹ، کالیتھیا
    ای میل: ergatiki.lesxi.kallitheas@gmail.com
    https://ergatikilesxikallitheas.wordpress.com/

تھیسالونیکی

    1۔ سولیڈٹری اسکول “Odysseas”
    24 ایسوپو اسٹریٹ، ورداریس
    ٹیلی فون: 6974517418
    ای میل: odisseasmet@yahoo.com
    ویب سائٹ: http://sxoleioodysseas.weebly.com/
    فیس بک: http://www.facebook.com/Odysseasmet (پڑھائی کے سالانہ کورس میں 2 تدریسی گھنٹے، ہفتے میں دو بار، اکتوبر سے مئی تک شامل ہیں)۔

چھانیا:

    مہاجرین کیلئے سوشل سینٹر چھانیا 5 چھٹزی میچھالی دالیانی
    اسٹریٹ، اسپانٹزیا میں
    http://www.stekichania.gr

اگر میں بالغ ہوں یا اگر میں نے اپنی پیدائش کے ملک یا یونان میں تعلیم کے 12 سال مکمل نہیں کیے تو کیا میں اسکول جا سکتا ہوں؟

جی ہاں! – سیکنڈ چانس اسکول اس ہی مقصد کیلئے کام کرتے ہیں

سیکنڈ چانس اسکول ایک عوامی تعلیمِ بالغان اسکول ہے۔ یہ 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کیٹر کرتا ہے جنہوں نے اپنی لازمی سیکنڈری تعلیم پوری نہیں کی۔

اس پروگرام کی کُل مدت 18 مہینے ہے، یعنی اسکول کے 2 سال (ستمبر سے جون تک)۔ اس کی کامیاب حاضری کے بعد جمازیم کے برابر کی ڈگری پیش کی جاتی ہے۔

نصاب فارمل تعلیم سے مواد کی شرائط، تعلیمی طریقہ کار اور طالب علموں کے تخمینے کے لحاظ سے مختلف ہے۔ ہفتہ وار شیڈول میں 25 گھنٹوں کی کلاسیں شامل ہیں اور کلاسیں دوپہر میں ہوتی ہیں (علاوہ جیل میں آپریٹ کرنے والے اسکولوں کے جہاں کورسز صبح میں پیش کیے جاتے ہیں)، پیر سے جمعہ تک۔ جو کورسز پڑھائے جاتے ہیں وہ یہ ہیں:

  • یونانی زبان
  • ریاضی
  • انگریزی زبان
  • انفارمیٹکس
  • معاشرتی علوم
  • ماحولیاتی علوم
  • قدرتی سائنسز
  • کلچرل – ایستھیٹک ایجوکیشن
  • کیئریر رہنمائی
رہنمائی کی سروسز جن میں کیئریر کی مشاورت اور مشاورتی ماہر نفسیات شامل ہوتا ہے، ہر اسکول میں موجود ہیں اور ان اسکولوں کی ایک جدت آمیز کاوش ہیں۔

خصوصی توجہ بنیادی ہنر اور ذاتی مہارت کی تعمیر کے حصول پر دی جاتی ہے۔ معلوماتِ عامہ کا حصول، نئی تکنالوجیاں، بیرونی زبان سیکھنا اور پیشہ ورانہ رجحان میں مشاورت مزدور مارکیٹ تک رسائی بہتر بناتے ہیں۔

"سیکنڈ چانس اسکولز" کہاں پر موجود ہیں؟

پورے یونان میں 58 سیکنڈ چانس اسکولز آپریٹ کرتے ہیں، جن میں سے 7 ملکی جیلوں میں بند اسیروں کی تعلیمی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ آپ سیکنڈ چانس اسکولز کی تفصیلی فہرست اور پروگرام کے بارے میں دیگر معلومات اس ویب سائٹ پر حاصل کر سکتے ہیںhttp://www.inedivim.gr/index.php/sde

سیکنڈ چانس اسکولز

1۔ مشرقی میسیڈونیا اور تھریس کے خطے
SCS آف الیگزینڈروپولس ٹیلیفون: 2551089804
SCS آف ڈراما ٹیلیفون: 2521026880
SCS آف کیوالا ٹیلیفون: 2510245001
SCS آف کوموٹینی ٹیلیفون: 2531083414
SCS آف زانتھی ٹیلیفون: 2541084366
SCS آف اوریسٹیاڈا ٹیلیفون: 2552023393
SCS آف سیپس ٹیلیفون: 2532021110
2. منطقة أتيكا
SCS آف اکارنیس ٹیلیفون: 2102409737
SCS آف ایگیوئی ٹیلیفون: 2108323941
SCS آف کیلیتھیا ٹیلیفون: 2109533008
1st SCS آف کوریڈیلوس ٹیلیفون: 2105693520
SCS آف پالینی ٹیلیفون: 2106669129
SCS آف پائریئس ٹیلیفون: 2104935600
SCS آف پیرسٹیری ٹیلیفون: 2105319749
2nd SCS آف کوریڈیلوس (پرزن) ٹیلیفون: 2104963972
3۔ شمالی ایگین کا خطہ
SCS آف مائیٹیلین ٹیلیفون: 2251037401
SCS آف سیموس ٹیلیفون: 2273024830
SCS آف کیوس ٹیلیفون: 2271081860
4۔ مغربی یونان کا خطہ
SCS آف ایگرینیو ٹیلیفون: 2641056100
SCS آف پطرس ٹیلیفون: 2610462086
SCS آف پائرگوس ٹیلیفون: 2621020350
5۔ مغربی میسڈونیا کا خطہ
SCS آف کیسٹوریا ٹیلیفون: 2467021001
SCS آف کوزانی ٹیلیفون: 2461041077
SCS آف فلورینہ ٹیلیفون: 2385044858
1st SCS آف گریوینا (پرزن) ٹیلیفون: 2462083656
6۔ ایپیرس کا خطہ
SCS آف آرٹا ٹیلیفون: 2681074354
SCS آف آئیونینا ٹیلیفون: 2651065187
7۔ تھیسالی کا خطہ
SCS آف وولوس ٹیلیفون: 2421048762
SCS آف کارڈسٹا ٹیلیفون: 2441073995
1st SCS آف لاریسا ٹیلیفون: 2410670950
1st SCS آف ٹرائیکالا ٹیلیفون: 2431031080
2nd SCS آف لاریسا (پرزن) ٹیلیفون: 2410671065
2nd SCS آف ٹائیکالا (پریزن) ٹیلیفون: 2431087691
8۔ آئیونین جزائر کا خطہ
SCS آف کورفو ٹیلیفون: 2661044997
9۔ وسطی میسیڈونیا کا خطہ
SCS آف گیانٹسا ٹیلیفون: 2382081010
2nd SCS آف تھیسالونیکی ٹیلیفون: 2310254565
SCS آف کیٹرینی ٹیلیفون: 2351022744
SCS آف نوسا ٹیلیفون: 2332052161
1st SCS آف تھیسالونیکی (نیاپولی) ٹیلیفون: 2310672715
SCS آف سیریس ٹیلیفون: 2321058811
3rd SCS آف تھیسالونیکی (ڈائیاویٹس پرزن) ٹیلیفون: 2310753580
10۔ کریٹ کا خطہ
SCS آف آئیراپیٹرا ٹیلیفون: 2842089736
SCS آف ریدھیمنو ٹیلیفون: 2831035519
SCS آف ٹائیلیسوس ٹیلیفون: 2810831145
SCS آف چانیا ٹیلیفون: 2821052132
11۔ شمالی ایگین کا خطہ
SCS آف رہوڈز ٹیلیفون: 2241023585
SCS آف سائیروس ٹیلیفون: 2281087660
12۔ پیلوپونیز کا خطہ
SCS آف ایسوس لیکائیو ٹیلیفون: 2741086880
SCS آف کیلاماتا ٹیلیفون: 2721080425
SCS آف نیفپلیو ٹیلیفون: 2752099484
SCS آف اسپارٹی ٹیلیفون: 2731028825
SCS آف ٹرائیپولی ٹیلیفون: 2710222757
13۔ وسطی یونان کا خطہ
SCS آف الیویری ٹیلیفون: 2223029824
SCS آف ایمفیسہ ٹیلیفون: 2265079298
SCS آف لیمیہ ٹیلیفون: 2231066028
SCS آف اورکومینوس ٹیلیفون: 2261039045
1st SCS آف ڈوموکوس (پرزن) ٹیلیفون: 2232022046
1st SCS آف ایلی اوناستھیوا (پرزن) ٹیلیفون: 2262071918

اگر میں بالغ ہوں تو کیا مجھے کسی پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت مل سکتی ہے (18 سال سے زیادہ عمر)َ؟

جی ہاں! یونان میں بالغ شہریوں کی تعلیم میں کئی پبلک اور پرائیویٹ ادارے ملوث ہیں جیسے سیکنڈ چانس اسکولز جو INEDIVIM کی شفیق رہنمائی میں ہیں۔ ایک اور وجود جو تعلیم بالغان فراہم کرتا ہے وہ OAED ہے (جو بے روزگاروں کے لیے تعلیمی پروگرامز منظم کرتا ہے)3

پبلک اینڈ پرائیویٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس (Ι.Ε.Κ.),، اور نجی وجود جیسے Κ.Ε.Κ. (ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز) اور Κ.Ε.Ε (ایڈلٹ ایجوکیشن سینٹرز) بھی بالغان کی تعلیم اور تربیت کے میدان میں سرگرم ہیں۔ یہ سینٹرز اکثر کمزور اور معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے گروپس جیسے بے روزگار اور مہاجرین کیلئے تعلیمی پروگرامز کرواتے ہیں۔ ΚΕΕ اور ΚΕΚ کے پروگرامز مختلف باڈیز کی جانب سے فنڈ کیے جاتے ہیں جو تعلیم اور روزگار رابطے یا انضمامی پالیسیز کو فروغ دیتے ہیں اور انہیں فیس کی ضرورت نہیں۔45

اضافی طور پر کئی آفر کیے جانے والے پروگرامز تعلیم اور کام کے بیچ کنیکشن سے تعلق رکھنے والی پالیسیز سے اعانت یافتہ ہوتے ہیں۔ ان پروگرامز میں جب تربیت حاصل کرنے والوں کی تربییتی سائیکل ختم ہوجاتی ہے تو انہیں اپنے کورس کے حساب سے مبتدی کی حیثیت سے نوکری دے دی جاتی ہے۔ یہ "ٹریننگ واؤچرز" والی تعلیم اعانت یافتہ ہوتی ہے اور شاگردوں کو شرکت کے لیے پیسے دیے جاتے ہیں لیکن ان کا معاوضہ اس مقابلے کافی کم ہوتا ہے اگر وہ اس کمپنی میں نارمل طریقے سے کام کرتے۔

آپ کو ملک بھر میں متحرک Κ.Ε.Κ کی فہرست https://www.voucher.gov.gr/kek/index/pid/1 پر مل سکتی ہے جہاں آپ اپنی رہائش کے مطابق ΚΕΚ/ΚΕΕ ووکیشن ٹریننگ تلاش کر سکتے ہیں۔


3:www.oaed.gr
4:http://edu.klimaka.gr/metadevterovathmia-ekpaidevsh/iek/933-dhmosia-iek-katalogos.html
5:http://kee.ideke.edu.gr

میرے پاس یونان کے علاوہ کسی ملک کا اعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ ہے، میں اسے یونان میں تسلیم کروانے کیلئے کیا کر سکتا ہوں؟

DOATAP (ہیلینک نیشنل اکیڈمی ریکگنیشن انفارمیشن سینٹر – NARIC) ان ڈگریوں کو تسلیم کروانے والا ادارہ ہے (انڈر گریجوئٹ، پوسٹ گریجوئٹ اور ڈاکٹورل) جو کہ یونان کے علاوہ کسی ملک کی ہیں۔ اس ادارے کی ویب سائٹ پر آپ کو کارآمد معلومات مل جائے گی (http://www.doatap.gr) جہاں آپ یونان کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کو دیکھ سکتے ہیں، ایوارڈ کیے گئے گریڈز اور ڈگریوں کو تسلیم کروانے اور ایکویولنسی کیلئے ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، ضروری دستاویزات کی فہرستیں حاصل کرسکتے ہیں اور متعلقہ عمل پر لگنے والی فیس معلوم کر سکتے ہیں۔ اس امر کے باعث کہ تکنیکی ڈگریاں انفرادی طور پر جانچی جاتی ہیں (بالخصوص غیر تسلیم شدہ والی)، آپ کو اپنے کیس کی معلومات کیلئے ادارے کی ویب سائٹ یا آفیسز وزٹ کرنے چاہیئیں۔6

DOATAP
ویب سائٹ:http://www.doatap.gr

ایتھنز (ہیڈ کوارٹرز)
پتہ: 54 Ag. کونسٹانٹینو اسٹریٹ
پوسٹل کوڈ۔ 10437
ٹیلی فون: 2105281000(آپریٹنگ اوقات: 09.00-14.00)
فیکس: 2105239525
information_dep@doatap.gr

تھیسالونیکی
پتہ: منسٹری آف میسی ڈونیا اینڈ تھریس گورنمنٹ ہاؤس
پوسٹل کوڈ: 54123
ٹیلی فون: 2310379371, 2310379373, 2310379106
فیکس: 2310379374
thessaloniki@doatap.gr


6:ادارہ "ہیلینک نیشنل ایکیڈمک ریکگنیشن اینڈ انفارمیشن سینٹرز"(Hellenic N.A.R.I.C.) کا نام اپنے بین الاقوامی تعلقات میں استعمال کرتا ہے۔ DOATAP کی بنیاد L.3328/01-04-2005 (Α’ 80) – جیسا کہ L.3369/2005 (GG Α΄ 171/6-7-2005) اور L.3467/2006 (GG 128/Α/2006) نے ترمیم بطور عوامی قانون کے قانونی وجود۔


واپس جائیں

راجیکٹ "مہاجرین سے متعلق مسائل پر ریڈیو نشریات، سٹرکچرڈ پرنٹ شدہ، صوتی اور صوتی و بصری مواد کی نقالی اور وسیع تقسیم " کی فنڈنگ 95٪ فیصد کمیونٹی فنڈز اور 5٪ قومی وسائل نے کی۔