آپ یہاں ہیں:: صحت، مزدور، تعلیم / بے روزگاری
اگر اپ بیروزگار ہیں تو آپ مین پاور ایمپلائمنٹ آرگنائزیشن سے رابطہ کر کے بیروزگار کے طور پر انشورنس کروا سکتے ہیں اور خاص دورانئے تک بیروزگاری کا فائدہ لے سکتے ہیں اور رعایتی ہنر سیکھنے کے پروگرامز میں حصّہ لے سکتے ہیں اور نوکری حاصل کرنے کے لئے مفید مشورے بھی حاصل کر سکتے ہیں
او اے ای ڈی کا کام کرنا مندرجہ ذیل ستونوں پر مشتمل ہے
او اے ای ڈی روزگار کے لئے مشورہ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جس میں خواہشمند حضرات مزدور مارکیٹ تک رسائی کے لئے مشورہ لے سکتے ہیں.
اس تنظیم نے اکاون ووکیشنل سکولز میں کار آموزی کے ادارے بنایے ہیں تا کے بیروزگاروں کو ووکیشنل تربیت دی جا سکے . جس میں انکو مختلف شعبوں میں تربیت دی جاتی ہیں اور پھر محدود مدت کے لئے نوکری دی جاتی ہے جس میں متعلقہ مہارت کے لئے انکو رعایتی رقم اور تحفظ دیا جاتا ہے
روزگار کے ترویج کی پالیسی میں مزدوری کی لاگت کم کرنا، تنخواہوں میں رعایت اور سماجی تحفظ کے لئے ملازموں کا حصّہ ،اور او اے ای ڈی میں درج شدہ کسی کو رکھنا ہے جو ایسے گروہ سے تعلق رکھتا ہو جو بیروزگاری کیوجہ سے بری طرح متاثر ہوا
آپ مین پاور ایمپلائمنٹ آرگنائزیشن کے بارے مزید معلومات ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیںwww.oaed.gr.
آپ روزگار کے لئے مشورے کی خاطر کسی بھی تنظیم کی برانچ پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں . روزگار کے بارے مشورہ دینے والے سے تعاون ضروری ہے.
او اے ای ڈی میں اندراج اور بیروزگار کارڈ حاصل کرنے کے لئے آپکو اپنے علاقے کے تنظیمی دفترمیں مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کرنی ہونگی .
بیروزگار کارڈ ہر تین ماہ بعد نیا کروانا ہے. اپ یہ او اے ای ڈی کی کسی بھی برانچ سے اپنا پاسپورٹ، رہائش یا کام کرنے کا اجازت نامہ دی کر نیا کروا سکتے ہیں.آپ کی سہولت اور رش سے بچنے کے لئے یہ کہا جاتا ہے کہ آن لائن بیروزگار کارڈ رینیول سروس استمال کریں
پہلی بار آن لائن سہولت استمال کرنے لئے آپکو سسٹم میں پہلے آن لائن اندراج کروانا ہے. آپ ضروری معلومات اپنی متعلقہ برانچ اور ویب سائٹ سے لے سکتے ہیں. http://eservices.oaed.gr:7777/pls/apex/f?p=110
نہاں، اگر آپ نے آیی کے اے سے انشورنس کروائی ہے اور مندرجہ ذیل شعبہ میں کام کرتے ہیں خاص موسمی الاؤنس سے فائدہ اٹھانے والے صرف وہ لوگ ہیں جو یونان کے رہنے والے اور آیی کے اے سے انشورنس شدہ ہیں
الاؤنس کی ادائیگی کی مندرجہ ذیل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے جہاں آپ نے جمع کرواے ہوتے ہیں
جی ہاں! حال ہی یونان میں روزگار کے لیۓ مشاورت کے پروگرام شروع کے گئے ہیں اور لوگوں کی نوکری ڈھونڈنے میں مدد کرنے سے زیادہ مزدوروں کی مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کیا گیا ہے
یہ پروگرام ہر فرد کو نوکری کی تلاش کے لیۓ سپورٹ اور معلومات، سی وی لکھنا ، نوکری ڈھونڈنے میں پیشہ ورانہ مدد اور انٹرویو کی تیاری بھی کرواتے ہیں. روزگار کے لیۓ مشورے کی سہولیات او اے ای ڈی ، لیبر انسٹیٹیوٹ وف تھے جنرل کنفیڈریشن اف گریک ورکرز، آیی اے کے، کے ای کے. کے ای ای اور کچھ این جی اوز کی جانب سے مہیا کی جا رہی ہے.14
آپ نیچے دی گئی لسٹ میں او اے ای دی کی طرف سے دیے گئے روزگار کے مشورہ کی سہولت کے علاوہ، مزید پتے اور رابطہ نمبر معلوم کرسکتے ہیں